سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

GC-23

سلطان علی علیہ‌السلام

من موج میں ہے تن اوج پہ ہے / حق پاک سخی سلطان علی علیہ‌السلام / سرتاج سُہاگ عقیدے کا / ہر مؤمن کا ایمان علی علیہ‌السلام / منبر محراب قضا مَسند / سب صوم صلوٰۃ اذان علی علیہ‌السلام / ہر آیت کا مفہوم علی علیہ‌السلام / مقسوم علی میزان علی علیہ‌السلام / بے عیب صحیفہ عِصمت کا / لاریب قَدر قرآن علی علیہ‌السلام / میرے قبلے کی سج دھج زینت/ تیرے کعبے کا مہمان علی علیہ‌السلام / پاتال کی تہ سے عرش تلک / میرے خالق کی پہچان علی علیہ‌السلام / سب نبیوں کا سردار کہے / میرا جسم علی میری جان علی علیہ‌السلام / کونین کے تنہا خالق کا / مخلوق پہ ہے احسان علی علیہ‌السلام / ہر کُفر کے رستے پہ حائل / فولاد کی ایک چٹان علی علیہ‌السلام / تقدیر کی شوخ انگوٹھی میں / جگمگ جگمگ ہر آن علی علیہ‌السلام / الماس علی یاقوت علی علیہ‌السلام / ہیرا گوہر مرجان علی علیہ‌السلام/
محسن نقوی

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے