امامِ رضا علیہ السلام نے فرمایا: عید قربان، عید فطر اور جمعے کے درمیان عید غدیر یوں ہے جیسے آسمان میں تاروں کے درمیان چاند ہے۔ یہ وہ دن ہے جس میں ابراہیمِ خلیل علیہالسلام آگ سے نجات پائے، اور اس نعمت کے شکر میں انھوں نے اس دن روزہ رکھا۔ اور یہی وہ دن ہے جس میں خداوندِ متعال نے اپنے نبی صلیاللهعلیہوآلہ کے ذریعے علی علیہالسلام کو ہدایت کا نشان بنا کر دین کو کمال تک پہنچایا، اور ان کی فضیلت و وصایت کو آشکار فرمایا، اور رسولِ خدا نے بھی اس دن روزہ رکھا۔
إقبال الأعمال، سید ابن طاووس، ج ۱، ص ۴۶۴