سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

GC-27

نبی صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ کی سنت

پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ نے کیا فرمایا تھا؟ آج جو میری تصدیق کرے گا، جو میری مدد کا وعدہ کرے گا اور جو میری گواہی دے گا؛ وہی میرا وزیر، میرا وصی، میرا ولی اور میرا جانشین ہوگا۔ اس موقع پر مولا علی علیہ السلام نے گواہی بھی دی اور تصدیق بھی فرمائی۔ علی علیہ السلام نے پکارا: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا ٱللَّٰهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ ٱللَّٰهِ۔ پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ صادق بھی ہیں اور امین بھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے اسی بزم میں بلا فصل فرمایا: أَشْهَدُ أَنَّ عَلِيًّا وَلِيُّ الله۔ تاریخ میں سب سے پہلے یہ کلمات خود پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ کی زبانِ مبارک سے ادا ہوئے۔ آج تمام مسلمان جو کلمہ پڑھتے ہیں: لَا إِلٰهَ إِلَّا ٱللَّٰهُ، مُحَمَّدًا رَسُولُ ٱللَّٰهِ؛ وہ دراصل علی علیہ السلام کی سنت ہے (کیونکہ انہوں نے سب سے پہلے تصدیق کی)۔ اور ہم جو کلمہ پڑھتے ہیں: عَلیٌّ وَلیُّ الله؛ وہ خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ کی سنت ہے۔
تفسیر فرات، ج۱، ص۳۰۱ الغدیر، علامہ امینی، ج۲، ص۲۸۲

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے