قَالَتْ وَا عَجَبَاهْ أَ نَسِيتُمْ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ شہزادی سلاماللہعلیہا نے پلٹ کے پوچھا: تم غدیر میں تھے یا نہیں تھے؟
قُلْتُ قَدْ كَانَ ذَلِكِ انہوں نے کہا: جی شہزادی سلاماللہعلیہا! ہم غدیر میں موجود تھے۔ بنتِ رسول سلاماللہعلیہا! ہم گواہ ہیں کہ ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور اپنے کانوں سے سنا کہ آپ سلاماللہعلیہا کے بابا نے آپ سلاماللہعلیہا کے شوہر کو ہم پر ولی بنایا۔ قُلْتُ يَا سَيِّدَتِي فَمَا بَالُهُ قَعَدَ عَنْ حَقِّهِ کہا کہ اے شہزادی سلاماللہعلیہا! مان تو ہم لیتے، لیکن اگر علی علیہالسلام کا حق تھا، تو علی علیہالسلام کو باہر نکلنا چاہیے تھا؟ بھئی یہ سوال آج ہمارے جوانوں کے ذہن میں ڈالا جاتا ہے مَثَلُ الْاِمَامِ مَثَلُ الْکَعْبَةِ إِذْ تُؤْتَی وَ لاَ تَأْتِي امام علیہالسلام کی مثال کعبہ کی مثال ہے، اور کعبہ کسی کے پاس نہیں جاتا، لوگ کعبے کے پاس جاتے ہیں۔
کفایة الأثر، خزاز قمی، ج۱، ص۱۹۷