منافقین کی پہچان یہ ہے کہ جس کی جانب سے یہ اپنے دل میں نفاق رکھتے ہیں، جب تم اس کا نام ان کے سامنے لو گے تو ان کا چہرہ بدل جائے گا۔ ان کی نبضیں بدل جائیں گی اور ان کی زبان لڑکھڑا جائے گی۔ ان کے کلمے کا انداز بدل جائے گا، ان کے بولنے کا لہجہ بدل جائے گا اور ان کی آواز کے زیب و فن میں فرق آ جائے گا۔ یہ منافقت کی پہچان ہے۔ علی کے دشمنوں کی عاقبت پہچان لو محسن یہ مرتے ہیں تو اِن کی شکل پہچانی نہیں جاتی۔