سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

خصوصی کورس کا انعقاد

حرم مقدس امیر‌المومنین علیہ‌السلام کے زیر اہتمام "کام کے دباؤ اور کرائسز مینجمنٹ ” پر خصوصی کورس کا انعقاد

حرم مقدس امیر‌المومنین علیہ‌السلام کے جنرل سیکریٹریٹ کی سرپرستی میں شعبوں اور یونٹس کے ذمہ داران کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے جاری تربیتی پروگراموں کے ضمن میں مرکزِ نظم برائے منصوبہ بندی و ترقی کی جانب سے ’’دباؤ اور بحرانوں کا انتظام‘‘ کے عنوان سے ایک خصوصی تربیتی کورس منعقد کیا گیا، جس میں حرم مقدس کے مختلف شعبوں اور یونٹس کے متعدد ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزِ نظم برائے منصوبہ بندی و ترقی میں تربیتی پروگراموں کے انتظام کے ذمہ دار خادم احمد عادل نے نیوز سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:

’’یہ کورس ان خصوصی تربیتی پروگراموں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے، جن کا مقصد شعبوں اور یونٹس کے ذمہ داران کی انتظامی، قائدانہ اور عملی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور انہیں کام کے ماحول میں درپیش دباؤ اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مزید تیار کرنا ہے، تاکہ اس کے مثبت اثرات حرم مقدس امیر‌المومنین علیہ‌السلام کی انتظامی اور ادارہ جاتی کارکردگی پر مرتب ہوں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا:

’’اس کورس میں ترجیحات کے تعین اور غیر معمولی حالات میں فیصلہ سازی جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی، تاکہ شرکاء بحرانوں سے زیادہ مؤثر انداز میں نمٹنے اور مناسب حل تک پہنچنے کی صلاحیت حاصل کرسکیں۔‘‘

یہ کورس جامعۂ فرات الاوسط کے مرکزِ تعلیمِ مستمر کے شعبۂ تربیت کے ذمہ دار استاد کاظم ثائر نے پیش کیا۔

تین روزہ اس تربیتی کورس میں مجموعی طور پر ۱۳ گھنٹے کی تربیت فراہم کی گئی، جس کے دوران کام کے دباؤ کی نفسیات، نفسیاتی لچک، جذباتی ذہانت اور مختلف چیلنجز و بحرانوں سے نمٹنے کے طریقۂ کار سے متعلق متعدد موضوعات کا جائزہ لیا گیا۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے