سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

مرکز محسن میں ہفتۂ صادقین

250 سے زائد بچوں کی شرکت: حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام کے مرکز محسن میں ہفتۂ صادقین کے ضمن میں تربیتی و تفریحی سرگرمیاں

ہفتۂ صادقین کے پروگراموں کے ضمن میں حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام کے مرکزِ محسن برائے نگہداشتِ اطفال کی جانب سے بچوں کی فکری و تربیتی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے مختلف پروگراموں اور سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مرکز محسن میں ہفتۂ صادقین

اس سلسلے میں استراحت گاہِ غدیر میں ایک خصوصی جشن گاہ قائم کی گئی، جس میں ۲۵۰ سے زائد بچے اور بچیوں نے شرکت کی۔

مرکزِ محسن کے ثقافتی منصوبوں کے انتظامی امور کے سربراہ خادم مرتضیٰ عبدالجواد کاظم نے نیوز سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:

’’تین روز تک جاری رہنے والی ان سرگرمیوں میں مختلف النوع تعاملی پروگرام اور دلچسپ سرگرمیاں شامل ہیں، جن میں پتلی تماشہ، بچوں کی شرکت، آن لائن مقابلے اور مختصر کہانیوں کے پروگرام کے علاوہ متعدد جسمانی، ذہنی اور فکری سرگرمیاں بھی شامل ہیں، جو افادیت اور تفریح کو یکجا کرتی ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا:

’’ان پروگراموں کا مقصد بچوں کو رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ کی شخصیت اقدس اور آپ صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ کی سیرت میں جلوہ گر رحمت و اخلاق حسنہ کی اقدار سے روشناس کرانا، نیز حضرت امام جعفر علیہ‌السلام کی سیرت مبارکہ اور اس میں موجود تربیتی و فکری اسباق اور اقدار کو اجاگر کرنا ہے۔‘‘

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے