حضرت زینب سلاماللہعلیہا، عقیلۂ بنی ہاشم کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے منعقد ہونے والے ’’ہفتۂ عقیلہ‘‘ کے پروگراموں کے سلسلے میں حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام کے شعبۂ امور فکری و ثقافتی سے وابستہ دارالقرآن نے اس قرآنی محفل کا اہتمام کیا۔ اس محفل میں عراق اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے متعدد بین الاقوامی قرّاء نے شرکت کی۔
شعبۂ دارالقرآن کے سربراہ علاء محسن نے امام علی علیہ السلام پورٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
یہ محفل ہفتۂ عقیلہ سلاماللہعلیہا کے پروگراموں کے سلسلے میں منعقد کی گئی، جس میں قرآن کریم سے متعلق مختلف سرگرمیاں شامل تھیں۔ اس کے علاوہ، ولادت باسعادت کی مناسبت سے محفل میں موجود زائرین کے درمیان تبرکات پر مشتمل تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔
حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام، خاتم النبیین حضرت محمد صلیاللہعلیہوآلہ کے اہل بیت اطہار علیہمالسلام کے ایام ولادت کو ہمیشہ خصوصی اہتمام سے مناتا ہے۔ قرآنی محافل اور مختلف پروگراموں کے انعقاد کے ذریعے قرآنی ثقافت کو فروغ دینے اور معزز زائرین کے درمیان قرآن کریم کی تعلیمات کی ترویج اور اس کے مقام و اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔







