سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

موکبِ رسولِ اعظمؐ روزانہ ١٥ ہزار سے زائد کھانے اربعین زائرین میں تقسیم کر رہا ہے

اربعینِ امام حسین (علیہ السلام) کے موقع پر حرم مقدس اميرالمومنين عليہ السلام کے جامع خدمت منصوبے کے تحت موکبِ رسولِ اعظمؐ شب و روز زائرین کی خدمت میں مصروف ہے۔ موکب میں روزانہ ہزاروں زائرین کے لیے کھانے اور دیگر ضیافت کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

شعبۂ سول ڈیفنس و فوری امداد کے ذمہ دار خادم سعد صبار نے بتایا کہ موکب چوبیس گھنٹے فعال رہتا ہے اور روزانہ تقریباً ١٥ ہزار ٥٠٠ سے زائد کھانے تقسیم کرتا ہے۔ ان میں تقریباً ٧ ہزار ناشتے، ٥ ہزار دوپہر کے کھانے اور ٣ ہزار ۵۰۰ رات کے کھانے شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کھانوں کے علاوہ زائرین کو جوس، کیک، ٹھنڈے مشروبات اور دیگر ہلکی ضیافت بھی فراہم کی جاتی ہے۔ اسی طرح بچوں کے لیے روزانہ دودھ جبکہ تقریباً ۷ ہزار پیک شدہ ہلکی غذائیں بھی تقسیم کی جاتی ہیں۔

یہ تمام خدمات حرم مقدس اميرالمومنين عليہ السلام کی اس جامع منصوبہ بندی کا حصہ ہیں، جس کے تحت لاکھوں زائرین کو مرقدِ امیرالمومنین حضرت علی (علیہ السلام) کی زیارت کے بعد کربلا کی جانب روانگی سے قبل بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے