موکب کے ذمہ دار خادم رعد خضیر نے بتایا کہ موکب نے ماہِ صفر کی چھ تاریخ سے اپنی خدمات کا آغاز کیا اور تب سے چوبیس گھنٹے زائرین کی خدمت میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ تین وقت کا کھانا پیش کیا جاتا ہے، جبکہ پانی اور مختلف اقسام کے مشروبات بھی مسلسل تقسیم کیے جاتے ہیں۔
یہ خدمات حرم مقدس اميرالمومنين عليہ السلام کے براہِ راست تعاون سے انجام دی جا رہی ہیں۔ اس خدمت میں "الفتیٰ العلوی” منصوبے کے تربیت یافتہ نوجوان، خدامِ امیرالمومنینؑ اور رضاکار بھی بھرپور حصہ لے رہے ہیں، جو اربعین کے لاکھوں زائرین کی خدمت کو اپنا اعزاز سمجھتے ہیں۔











