کمپنی کے ترجمان خادم حسین الخاقانی نے بتایا کہ منصوبہ تین اہم حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے مرحلے میں کمپنی کا نبع العتبہ واٹر پلانٹ روزانہ حسینی مواکب اور حرم کے مختلف شعبوں کو صاف پینے کا پانی فراہم کر رہا ہے۔ دوسرے مرحلے میں ایک فوری امدادی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جو "یا حسین” روڈ پر قائم مواکب کی ضروریات وصول کر کے انہیں بروقت پورا کرتی ہے۔ جبکہ تیسرے مرحلے میں مذہبی سیاحت کا شعبہ زائرین کی واپسی کے سفری انتظامات میں تعاون کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مواکب کو کمپنی کی مختلف مصنوعات رعایتی قیمتوں پر فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ درجنوں ٹن غذائی اشیاء بھی بلا معاوضہ تقسیم کی جا رہی ہیں، تاکہ مواکب پر مالی بوجھ کم ہو اور زائرین کو بہتر خدمات میسر آ سکیں۔
الخاقانی کے مطابق کمپنی کا واٹر پلانٹ اربعین کے ایام میں چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے، جہاں ١٠٠ سے زائد خدام پیداوار اور فنی دیکھ بھال کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پانی کی پیداوار بڑھانے اور معیار بہتر بنانے کے لیے جدید پیداواری اور فلٹریشن لائنیں بھی شامل کی گئی ہیں۔
یہ تمام اقدامات حرم مقدس اميرالمومنين عليہ السلام کے اس جامع خدمت منصوبے کا حصہ ہیں، جس کے تحت اربعین کے دوران لاکھوں زائرین اور حسینی مواکب کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔







