یہ شرکت دینی تبلیغی سرگرمیوں کی حمایت اور نجف اشرف کی مرجعیتِ دینیہ اور حوزۂ علمیہ کی ہدایات کے مطابق زائرین کو دینی رہنمائی فراہم کرنے کے عزم کا اظہار ہے۔ اس منصوبے کے تحت زائرین کو شرعی مسائل کے جوابات، دینی رہنمائی اور عقائد و اخلاق سے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ کربلائے مقدس کی جانب سفر کے دوران ان کی دینی معرفت میں اضافہ ہو۔
واضح رہے کہ حرم مقدس اميرالمومنين عليہ السلام نے اس سے قبل تین روزہ تبلیغی کانفرنس کی میزبانی بھی کی تھی، جس میں تقریباً ٥ ہزار مبلغین اور مبلغات نے شرکت کی۔ اس منصوبے کا مقصد سیکڑوں مبلغین اور مبلغات کے ذریعے اربعین کے دوران دینی، فکری اور عبادی پیغام کو زائرین تک پہنچانا ہے۔





