شعبۂ مخازن کے سربراہ، خادم عبد الرسول جواد نے نیوز سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
"یہ خدماتی مرکز مجمع المقداد میں قائم کیا گیا ہے، جو کربلا روڈ پر ستون نمبر ٢٣٤ کے قریب واقع ہے۔ یہاں تقریباً دس دن تک زائرین کے لیے روزانہ تین وقت کا کھانا تیار کرکے تقسیم کیا جائے گا۔”
انہوں نے مزید بتایا:
"ہر مرتبہ کھانے کی تقسیم کے دوران ٢ ہزار سے ٣ ہزار کھانے زائرین میں تقسیم کیے جاتے ہیں، تاکہ بڑی تعداد میں کربلا جانے والے زائرین کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔”
انہوں نے کہا کہ اس خدمت میں شعبۂ مخازن کے خدام اور رضاکار باہمی تعاون اور ٹیم ورک کے جذبے کے ساتھ زائرینِ امام حسین علیہ السلام کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حرم مقدس اميرالمومنين عليہ السلام کے تمام شعبے اربعینِ امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں، کیونکہ نجفِ اشرف میں مرقدِ اميرالمومنين عليہ السلام لاکھوں زائرین کے لیے کربلائے مقدس روانگی سے قبل ایک اہم اور روحانی منزل کی حیثیت رکھتا ہے۔







