علی علیہالسلام اور قرآن کے ساتھ ہونے کی حدیث
عَلِی مَعَ الْقُرْآنِ وَ الْقُرْآنُ مَعَ عَلِی، لَا یفْتَرِقَانِ حَتَّى یرِدَا عَلَی الْحَوْضَ
علی علیہالسلام قرآن کے ساتھ ہیں اور قرآن علی علیہالسلام کے ساتھ ہے، یہ دونوں ہرگز جدا نہ ہوں گے یہاں تک کہ حوض پر میرے پاس پہنچیں۔
یہ حدیث شریف اہلبیت علیہمالسلام کے طریقے سے اور اہل سنت کے طریقے سےروایت کی گئی ہے۔
پیغمبر اکرم صلیاللہعلیہوآلہ سے صحیح سند کے ساتھ روایت کی گئی ہے۔ سینکڑوں مصادر میں نقل کی گئی ہے۔ ایسی تعبیر کبھی بھی دوسرے اصحاب میں سے کسی ایک کے بارے میں نہیں آئی ہے۔
قرآن کریم نے مولائے متقیان علیہالسلام، اسد اللہ، اذن اللہ، عین اللہ، ید اللہ، وجہ اللہ، ولی اللہ، امیرالمومنین علی علیہالسلام کا متعدد آیات میں براہ راست اور بالواسطہ طور پر ذکر کیا ہے۔ جس میں سے اکثر کا محدود تعداد میں حوالہ دیا جاتا ہے۔
ہم علوی آیات کے حصے میں وہ آیات پیش کریں گے جو امیرالمومنین علی علیہالسلام کے بلند مرتبہ اور فضیلت کے بارے میں ائمہ معصومین کے کلام کے حوالے سے بیان کی گئی ہیں۔
ان میں سے کچھ آیات معروف خطاطی کے اساتذہ نے تحریر کیا ہے۔ جو آیات علوم کی خطاطی کی نمائش کے عنوان سے منتخب شکل میں اسی سیکشن میں پیش کی جائیں گی۔
