سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

امیرالمومنین علیہ‌السلام اور آیہ فائزون

بس وہی کامیاب ہیں

جو لوگ ایمان لائے، ہجرت کی اور اپنے مال اور جان سے الله کی راه میں جہاد کیا، الله کے نزدیک ان کا درجہ سب سے بلند ہے اور یہی لوگ کامیاب ہیں۔

سورہ توبہ آیت نمبر ۲۰: امیرالمومنین علیہ‌السلام اور آیہ فائزون

خداوند متعال اس آیت میں فرماتا ہے:

الَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَجَاهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ أَعْظَمُ دَرَجَةً عِنْدَ اللَّهِ ۚ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْفَائِزُونَ

جو لوگ ایمان لائے، ہجرت کی اور اپنے مال اور جان سے الله کی راه میں جہاد کیا، الله کے نزدیک ان کا درجہ سب سے بلند ہے اور یہی لوگ کامیاب ہیں۔

امام باقر علیہ‌السلام کی روابت

امام باقر علیہ‌السلام فرماتے ہیں:

یہ آیت امیر‌المومنین علی علیہ‌السلام کی شأن میں نازل ہوئی ہے۔ «مَنْ أمن بِاللهِ وَ الْیَوْمِ الآخر وَ جَاهَدَ فِی سَبِیلِ اللهِ لاَ یَسْتَوُونَ عِندَ اللهِ وَ اللهُ لاَ یَهْدِی الْقَوْمَ الظَّالِمِینَ»

جو الله اور یوم آخرت پر ایمان لایا اور الله کی راه میں جہاد کیا، وہ الله کے نزدیک دیگر لوگوں کے برابر نہیں ہو سکتا۔ اور اللہ ظالم قوم کی ہدایت نہیں کرتا۔

پھر آپ علیہ‌السلام نے امیر‌المومنین علی علیہ‌السلام کی صفت میں یہ آیت تلاوت فرمائی:«الَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَجَاهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ أَعْظَمُ دَرَجَةً عِنْدَ اللَّهِ ۚ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْفَائِزُونَ»

جو ایمان لائے، ہجرت کی اور اپنے مال و جان سے الله کی راه میں جہاد کیا، الله کے نزدیک ان کا درجه سب سے بلند ہے اور یہی کامیاب ہیں۔[۱]

علی بن ابراہیم کی روابت

ابوالجارود امام باقر علیہ‌السلام سے روایت کرتے ہیں کہ آپ علیہ‌السلام نے فرمایا:

امیر‌المومنین علی علیہ‌السلام کی (سورہ توبہ کی آیت ۲۰ میں) اس طرح توصیف بیان ہوئی ہے:

الَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَجَاهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ أَعْظَمُ دَرَجَةً عِنْدَ اللَّهِ ۚ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْفَائِزُونَ

(جو لوگ ایمان لائے، ہجرت کی اور اپنے مالوں اور جانوں سے اللہ کی راہ میں جہاد کیا، اللہ کے نزدیک ان کا درجہ سب سے بلند ہے اور یہی کامیاب ہیں)۔[۲]

امام جعفر صادق علیہ‌السلام کی روابت

امام صادق علیہ‌السلام سے پوچھا گیا:

کیا ایمان کے درجات ہیں جن کے ذریعے مومنین الله کے نزدیک ایک دوسرے پر فضیلت رکھتے ہیں؟

آپ علیہ‌السلام نے فرمایا:ہاں! الله تعالیٰ فرماتا ہے: «الَّذِینَ آمَنُوا وَ هاجَرُوا وَ جاهَدُوا فِی سَبِیلِ اللهِ بِأَمْوالِهِمْ وَ أَنْفُسِهِمْ أَعْظَمُ دَرَجَةً عِنْدَ اللهِ»

جو ایمان لائے، ہجرت کی اور اپنے مال و جان سے الله کی راه میں جہاد کیا، الله کے نزدیک ان کا درجہ سب سے بلند ہے۔ یہی ایمان کے درجات ہیں الله کے نزدیک۔[۳]

رسول خاتم صلی‌اللہ‌علیہ‌و‌آلہ کی روابت

نبی اکرم صلی‌اللہ‌علیہ‌و‌آلہ فرماتے ہیں:

«مَنْ قَرَأَ مِائَهْ آیَهْ کُتِبَ مِنَ الْفَائِزِینَ» جس نے سو آیات (قرآن کی) تلاوت کی، وہ کامیاب لوگوں میں لکھا جائے گا۔[۴]

مآخذ
[۱] تفسیر اهل‌بیت (علیهم‌السلام) ج۶، ص۷۶ القمی، ج۱، ص۲۸۴
[۲] تفسیر اهل‌بیت (علیهم‌السلام) ج۶، ص۷۶ القمی، ج۱، ص۲۸۴
[۳] تفسیر اهل‌بیت (علیهم‌السلام) ج۶، ص۷۸ الکافی، ج۲، ص۴۰/ بحار الأنوار، ج۲۲، ص۳۰۸/ بحار الانوار، ج۶۶، ص۲۹/ دعایم الاسلام، ج۱، ص۱۰
[۴]  تفسیر اهل‌بیت (علیهم‌السلام) ج۶، ص۷۸ کنز الدقایق و بحر الغرایب، ج۹، ص۲۳۳

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے