سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

امیرالمومنین علیہ‌السلام اور آیہ ایثار

کس نے اپنا نفس خدا کو بیچا؟

امیر‌المومنین علیہ‌السلام نے، رسول اکرم صلی‌اللہ‌علیہ‌و‌آلہ کے حکم کے مطابق، آپ صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ کے بستر پر سونا قبول کیا تاکہ آپ صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ کی جان محفوظ رہے۔

سورہ بقره آیت نمبر ۲۰۷: امیرالمومنین علیہ‌السلام اور آیہ ایثار

جب دشمنوں نے انہیں بستر پر دیکھا تو یہ سمجھا کہ رسول خدا صلی‌اللہ‌علیہ‌و‌آلہ ہجرت کر کے نکل گئے ہیں۔

اسی موقع پر خداوند نے یہ آیت نازل فرمائی:

وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْري نَفْسَهُ ابْتِغاءَ مَرْضاتِ اللهِ وَ اللهُ رَؤُفٌ بِالْعِبادِ

کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنی جان خدا کی رضا کے لیے قربان کر دیتے ہیں اور اللہ اپنے بندوں پر بہت مہربان ہے۔ (بقرہ: ۲۰۷)

اس آیت میں خداوند متعال فرماتا ہے:

وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْري نَفْسَهُ ابْتِغاءَ مَرْضاتِ اللهِ وَ أللهُ رَؤُفٌ بِالْعِبادِ؛

کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنی جان خدا کی رضا کے لیے قربان کر دیتے ہیں اور اللہ اپنے بندوں پر بہت مہربان ہے۔

حضرت امام زین العابدین علیہ‌السلام کی روایت

امام سجاد علیہ‌السلام نے فرمایا:

یہ آیت اس وقت نازل ہوئی جب امیر‌المومنین علی علیہ‌السلام ، رسول خدا صلی‌اللہ‌علیہ‌و‌آلہ کے بستر پر سوئے۔[۱]

امام سجاد علیہ‌السلام ہی سے یہ روایت بھی ہے:

سب سے پہلے جس نے اپنی جان (رضائے الٰہی کے لیے) قربان کی، وہ علی بن ابی‌طالب علیہ‌السلام تھے۔ جب مشرکین نے رسول اللہ صلی‌اللہ‌علیہ‌و‌آلہ کو بستر پر نہ پایا تو آپ صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ کے قتل کے تعاقب میں نکلے۔ اسی وقت امیر‌المومنین علی علیہ‌السلام بستر سے اٹھے۔[۲]

امام ہادی علیہ‌السلام کی روایت

امام عسکری علیہ‌السلام نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ وہ روز غدیر امیر‌المومنین علی علیہ‌السلام کی زیارت میں یوں کہتے تھے:

سلام ہو آپ پر اے امیرالمومنین علیہ‌السلام اور اوصیاء کے سردار! … جب رسولِ خدا صلی‌اللہ‌علیہ‌و‌آلہ نے آپ علیہ‌السلام کو حکم دیا کہ ان کے بستر پر سو جائیں اور اپنی جان کو ان کے لیے سپر بنا دیں، تو آپ علیہ‌السلام نے فوراً ان کی بات مان لی اور اپنی جان قربان ہونے کے لیے پیش کر دی۔

پس خداوند متعال نے یہ آیت نازل فرمائی:

وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْري نَفْسَهُ ابْتِغاءَ مَرْضاتِ اللهِ»، تاکہ آپ کی اطاعت اور کارنامہ ظاہر ہو جائے۔ [۳]

ابن عباس کی روایت

انہوں نے بیان کیا: رسول اللہ صلی‌اللہ‌علیہ‌و‌آلہ نے امیر‌المومنین علی علیہ‌السلام کو اپنے بستر پر سونے کا حکم دیا اور خود روانہ ہوئے،علی علیہ‌السلام پیغمبر صلی‌اللہ‌علیہ‌و‌آلہ کی سبز چادر اوڑھ کر بستر پر لیٹ گئے۔

دشمنوں نے کہا: «حملہ کرو»۔

کچھ نے کہا: اگر یہ بھاگنا چاہتے تو اب تک جا چکے ہوتے۔

صبح جب امیر‌المومنین علی علیہ‌السلام اٹھے تو انہوں نے انہیں پکڑ لیا اور پوچھا: «وہ کہاں ہیں؟»

امیر‌المومنین علی علیہ‌السلام نے فرمایا: «نہیں جانتا»۔

اسی موقع پر یہ آیت نازل ہوئی: وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْري نَفْسَهُ ابْتِغاءَ مَرْضاتِ اللهِ۔[۴]

امیرالمومنین علیہ‌السلام کی روایت

آپ علیہ‌السلام نے فرمایا: اس آیت کا مصداق وہ ہر شخص ہے جو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی راہ میں قتل کیا جائے۔[۵]

علی بن ابراہیم کی روایت

انہوں نے کہا: اس آیت سے مراد امیر‌المومنین علی علیہ‌السلام۔[۶]

مآخذ
[۱] تفسیر اهل‌بیت (علیهم‌السلام) ج۲، ص۱۰۸ / بحار الانوار، ج۱۹، ص۵۴/ الامالی للطوسی، ص۴۴۶
[۲] تفسیر اهل‌بیت (علیهم‌السلام) ج۲، ص۱۰۸ / المناقب، ج۲، ص۶۴ / شواهد التنزیل، ج۱، ص۱۳۰
[۳] تفسیر اهل‌بیت (علیهم‌السلام) ج۲، ص۱۰۸ بحار الانوار، ج۹۷، ص۳۶۷
[۴] تفسیر اهل‌بیت (علیهم‌السلام) ج۲، ص۱۰۸/  روضهْ الواعظین، ج۱، ص۱۰۷
[۵] تفسیر اهل‌بیت (علیهم‌السلام) ج۲، ص۱۱۰/ وسایل الشیعه، ج۱۵، ص۱۴۳/ مستدرک الوسایل، ج۱۲، ص۱۷۹
[۶]  تفسیر اهل‌بیت (علیهم‌السلام) ج۲، ص۱۰۸ بحار الانوار، ج۳۶، ص۴۰/ القمی، ج۱، ص۷۰/ نورالثقلین/ البرهان

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے