سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

سورہ انفال آیت ۲۴ اور ولایت

ولایت امیر‌المومنین علی علیہ‌السلام کی تصدیق کرنے والی آیۂ مبارکہ

سورۂ مبارکہ انفال آیہ ۲۴ کو مفسرین اور ائمہ اہل‌بیت علیہم السلام نے ولایت امیرالمومنین علیہ‌السلام کی تصدیق قرار دیا ہے۔ امام جعفر صادق علیہ‌السلام اور امام محمد باقر علیہ‌السلام نے فرمایا کہ یہ آیت ولایت امیرالمومنین علیہ‌السلام کی تصدیق میں نازل ہوئی کیونکہ اسی کے ذریعے عدل اور نظام امت قائم رہتا ہے۔

سورہ انفال آیت ۲۴ اور ولایت: 

اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

يا أَيُّهَا الَّذينَ آمَنُوا اسْتَجيبُوا لِلهِ وَ لِلرَّسُولِ إِذا دَعاكُمْ لِما يُحْييكُمْ وَ اعْلَمُوا أَنَّ اللهَ‌ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَ قَلْبِهِ وَ أَنَّهُ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ

اے ایمان والو اللہ و رسول صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ کی آواز پر لبیک کہو جب وہ تمہیں اس امر کی طرف دعوت دیں جس میں تمہاری زندگی ہے اور یاد رکھو کہ خدا انسان اور اس کے دل کے درمیان حائل ہوجاتا ہے اور تم سب اسی کی طرف حاضر کئے جاؤ گے

تفسیر و توضیح اہل‌بیت علیہم‌السلام

امام جعفر صادق علیہ‌السلام نے فرمایا:

«نَزَلَتْ فِی وَلایَةِ عَلِیٍّ» یہ آیت امیر‌المومنین علی علیہ‌السلام کی ولایت کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔[۱]

 امام محمد باقر علیہ‌السلام نے فرمایا:

«یا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا اسْتَجِیبُوا لِلهِ وَ لِلرَّسُولِ إِذا دَعاکُمْ لِما یُحْیِیکُمْ» اس کا مطلب یہ ہے ولایت امیر‌المومنین علی علیہ‌السلام کیونکہ ان کی پیروی سے ہی عدل باقی رہے گا اور آپ علیہ‌السلام کا اجتماعی نظام قائم رہ سکے گا۔[۲]

امیرالمومنین علیہ‌السلام نے فرمایا:

قرآن مجید سات حصوں پر نازل ہوا ہے:

امر، نہی، ترغیب، ترہیب، جدل، مثال اور قصے، امر اور نہی ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، کیونکہ ہر امر کے بعد نہی اور ہر نہی کے ساتھ امر آتا ہے۔

اللہ نے فرمایا: یا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا اسْتَجِیبُوا لِلّهِ وَ لِلرَّسُولِ إِذا دَعاکُمْ لِما یُحْیِیکُمْ اس آیت میں یہ حقیقت ہے کہ بندے صرف امر و نہی کے ذریعے زندہ رہتے ہیں۔[۳]

مآخذ
[۱]  تفسیر اهل‌بیت (علیهم‌السلام) ج ۵، ص ۵۱۴ الکافی، ج ۸، ص ۲۴۸/ کشف الیقین، ص ۳۸۵/ کشف الغمهًْ، ج ۱، ص ۳۲۱/ تأویل الآیات الظاهرهًْ، ص ۱۹۶/ بحار الانوار، ج ۳۶، ص ۱۸۶/ المناقب، ج ۳، ص ۲۰۲
[۲]  تفسیر اهل‌بیت (علیهم‌السلام) ج ۵، ص ۵۱۴ القمی، ج ۱، ص ۲۷۱/ بحار الانوار، ج ۹، ص ۲۱۰
[۳]  تفسیر اهل‌بیت (علیهم‌السلام) ج ۵، ص ۵۱۴ بحار الانوار، ج ۹۰، ص ۳۹

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے