سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

GC-51

اللہ تعالی کا امیرالمؤمنین علیہ‌السلام سے راز و نیاز کرنا

امامِ صادق علیہ‌السلام سے روایت ہے کہ رسولِ خدا صلی‌الله‌علیہ‌وآلہ نے اہلِ طائف سے فرمایا: میں تمھاری طرف ایک ایسے شخص کو بھیجوں گا جو میری مانند ہے۔ خداوند اس کے ہاتھوں خیبر کو فتح کرے گا، اس کی تلوار کی کاٹ بے مثال ہوگی۔ پھر جب صبح ہوئی تو رسولِ خدا صلی‌الله‌علیہ‌وآلہ نے امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کو بلایا اور فرمایا: طائف کی طرف روانہ ہو جاؤ! جب علی علیہ‌السلام طائف کی طرف روانہ ہو گئے تو اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے رسولِ خدا صلی‌الله‌علیہ‌وآلہ کو حکم دیا کہ آپ بھی وہاں کی طرف کوچ کریں۔ جب رسولِ خدا صلی‌الله‌علیہ‌وآلہ وہاں پہنچے تو دیکھا کہ علی علیہ‌السلام پہاڑ کی چوٹی پر تشریف فرما ہیں۔ رسولِ خدا صلی‌الله‌علیہ‌وآلہ نے فرمایا: وہیں ٹھہرے رہو! راوی کہتا ہے: پھر ہم نے ایک گرج دار آواز سنی۔ ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ کیسی آواز ہے؟ رسولِ خدا صلی‌الله‌علیہ‌وآلہ نے فرمایا: یہ آواز اللہ تعالیٰ کی علی علیہ‌السلام سے راز و نیاز کرنے کی ہے۔
بصائر الدرجات، شیخ صفار،ج۱،ص ۴۱۲

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے