سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

GC-39

سب سے بڑی عید

 مولا مسلمانوں کے لیے کون کون سی عید ہے؟ آپ نے فرمایا عید الفطر، عید الاضحیٰ اور فرمایا کہ ان دونوں سے بھی بڑی عید ہے جو عیدِ اکبر ہے۔ وہ عیدِ اکبر جس دن امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کو خداوندِ عالم نے ہدایت کی نشانی اور دینِ اسلام کا رہبر اور پیشوا بنایا۔ مولا پھر اس دن ہم لوگوں کو کیا کرنا چاہیے؟ مومنین کو کیا کرنا چاہیے؟ فرمایا کثرت سے عبادتیں، کثرت سے اہلِ بیت علیہم السلام پہ درود و صلوات بھیجیں اور اعلانِ براءت کریں، ان کے دشمنوں سے نفرت کریں۔ آپ ذرا سا ملاحظہ تو فرمائیں کہ عیدِ غدیر یہ کون سا دن ہے؟ یہی وہ دن ہے کہ جب انبیاء اپنا وصی مشخص کرتے تھے تو غدیر کے دن مشخص کرتے تھے اور اسی دن کو عید قرار دیا جاتا تھا۔ یہ انبیاء کیا کہنا چاہ رہے تھے؟ آنے والوں کو ایک بڑی خبر دینا چاہ رہے تھے۔ مومنین لو غدیر کا دن آ پہنچا، مٹھائیاں تقسیم ہونے لگیں، لوگ درود و صلوات پڑھنے لگے۔
مصباح المتهجد، شیخ طوسی، ج۲، ص۷۳۶

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے