سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

GC-20

احد اور غدیر

جنابِ امیر علیہ السلام نے فرمایا: ”مجھے تعجب ہے بھاگنے والوں پہ! اُنہوں نے کتنی زندگی بڑھا لی بھاگ کے؟ بھاگنے سے زندگی بڑھ نہیں جاتی، جہاں لکھی ہے وہیں موت آئے گی۔“ عزیزانِ گرامی! ایک مرتبہ سارا میدان خالی ہو گیا؛ کچھ شہید ہو گئے اور کچھ بھاگ گئے۔ جنابِ امیر علیہ السلام نے دیکھا کہ پیمبر صلی اللہ علیہ وآلہ احد کے پہاڑ پہ کھڑے ہیں۔ جنابِ مولا مشکل کشا پہاڑ پہ چڑھے، دونوں ہاتھوں پہ پیمبر صلی اللہ علیہ وآلہ کو اٹھایا اور تین مرتبہ کہا: ”هٰذَا مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَیْهِ وَ آلِه“ (یعنی: اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وآلہ یہ رہے۔) پیمبر صلی اللہ علیہ وآلہ کو یاد رہا کہ علی علیہ السلام نے کہا تھا: ”هٰذَا مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ“، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ نے فرمایا: ”مَنْ کُنْتُ مَوْلاهُ فَهٰذَا عَلِیٌّ مَوْلاهُ“ احد کا بدلہ غدیر میں دیا۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے