سالم کہتے ہیں: میں نے امامِ جعفرِ صادق علیہالسلام سے پوچھا: کیا مسلمانوں کے لیے جمعہ، عیدِ قربان اور عیدِ فطر کے علاوہ بھی کوئی عید ہے؟ حضرت نے فرمایا: ہاں، ایک ایسی عید ہے جس کی حرمت اور بزرگی ان سب سے زیادہ ہے۔ میں نے عرض کیا: میں آپ پر فدا ہو جاؤں! وہ کون سی عید ہے؟ فرمایا: یہ وہ دن ہے جس میں رسولِ خدا صلیاللہعلیهوآلہ نے امیرالمؤمنین حضرتِ علی علیہالسلام کو بطورِ جانشین منصوب کیا اور فرمایا: ”جس کا میں مولا ہوں، علی اس کے مولا ہیں“۔ میں نے عرض کیا: وہ کون سا دن ہے؟ فرمایا: وہ دن، اٹھارہ ذیالحجّہ ہے۔ میں نے عرض کیا: اس دن ہمیں کیا عمل کرنا چاہیے؟ فرمایا: اس دن روزہ رکھ کر، عبادت کر کے اور محمد و آلِ محمد صلواتاللہعلیہماجمعین کا ذکر کر کے اللہ کا شکر بجا لاؤ۔ کیونکہ رسولِ خدا صلیاللہعلیهوآلہ نے امیرالمؤمنین علیہالسلام کو وصیت فرمائی تھی کہ وہ اس دن کو عید منائیں۔ اسی طرح تمام انبیا علیہمالسلام بھی اپنے اوصیا اور جانشینوں کو وصیت کرتے تھے کہ وہ اس دن کو عید قرار دیں۔
ماخذ
الکافی، شیخ کلینی، ج ۴، ص ۱۴۹