واحدِ تولیدِ آب کے ذمہ دار، خادم انجینئر فاضل الطباطبائی نے نیوز سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
"یہ یونٹ روزانہ ۴۰ لاکھ لیٹر صاف پینے کا (RO) پانی اور ۸۰ لاکھ لیٹر عام استعمال کا پانی فراہم کر رہا ہے۔ یہ مکمل نظام اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ اربعین کے دوران پانی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے۔”
انہوں نے مزید بتایا:
"مواکب کو پانی پہنچانے والی ٹینکر گاڑیوں کے لیے ۱۴ مخصوص مراکز قائم کیے گئے ہیں، تاکہ حسینی مواکب کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ اس کے علاوہ صحتی مراکز کو بھی مسلسل پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ یونٹ کے پاس ۵۰ لاکھ لیٹر سے زیادہ گنجائش والے بڑے ذخیرہ آب بھی موجود ہیں، جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پانی کا محفوظ ذخیرہ فراہم کرتے ہیں۔”
یہ تمام اقدامات حرم مقدس اميرالمومنين عليہ السلام کے جامع خدماتی منصوبے کا حصہ ہیں، جس کے تحت اربعینِ حسینی کے موقع پر لاکھوں زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام انسانی، فنی اور خدماتی وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔




