سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس اميرالمومنين عليہ السلام کا مقامِ بطلِ خیبر اربعینِ حسینی کے زائرین کی مہمان نوازی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے

اربعینِ امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لیے کربلائے مقدس کی جانب رواں دواں زائرین کی خدمت کے سلسلے میں حرم مقدس اميرالمومنين عليہ السلام اپنے مقامِ بطلِ خیبر کے ذریعے مہمان نوازی کی خدمات مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ خدمات اربعین کے لیے مرتب کردہ جامع خدماتی منصوبے کا حصہ ہیں۔

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام مقام کے نگران، خادم بشار الرماحی نے نیوز سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:

"حرم مقدس اميرالمومنين عليہ السلام کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خدام، شعبۂ مضیف الزائرین کے تعاون سے روزانہ تین بنیادی اوقات کے کھانے، یعنی ناشتا، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا تیار کرکے زائرین کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا:

"روزانہ تقسیم کیے جانے والے کھانوں کی تعداد ٣٠ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ زائرین کی تعداد میں اضافے کے ساتھ اس میں مزید اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ یہ خدمات ٢٠ صفر تک بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ زیارت کے پورے عرصے میں زائرین کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔”

واضح رہے کہ حرم مقدس اميرالمومنين عليہ السلام نے لاکھوں زائرین کی خدمت کے لیے اپنی تمام انسانی، فنی اور خدماتی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا ہے، تاکہ امیرالمومنین حضرت علی عليہ السلام کی سیرت سے ماخوذ سخاوت، مہمان نوازی اور خدمتِ خلق کی اعلیٰ اقدار کا عملی مظاہرہ کیا جا سکے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے