حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام مقام کے نگران، خادم بشار الرماحی نے نیوز سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
"حرم مقدس اميرالمومنين عليہ السلام کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خدام، شعبۂ مضیف الزائرین کے تعاون سے روزانہ تین بنیادی اوقات کے کھانے، یعنی ناشتا، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا تیار کرکے زائرین کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا:
"روزانہ تقسیم کیے جانے والے کھانوں کی تعداد ٣٠ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ زائرین کی تعداد میں اضافے کے ساتھ اس میں مزید اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ یہ خدمات ٢٠ صفر تک بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ زیارت کے پورے عرصے میں زائرین کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔”
واضح رہے کہ حرم مقدس اميرالمومنين عليہ السلام نے لاکھوں زائرین کی خدمت کے لیے اپنی تمام انسانی، فنی اور خدماتی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا ہے، تاکہ امیرالمومنین حضرت علی عليہ السلام کی سیرت سے ماخوذ سخاوت، مہمان نوازی اور خدمتِ خلق کی اعلیٰ اقدار کا عملی مظاہرہ کیا جا سکے۔







