پیغمبر اکرم صلیاللہعلیہوآلہ کی روایت میں اہل بیت علیہمالسلام کے انوار
رسول اللہ صلیاللہعلیہوآلہ کے چچا عباس نے آپ صلیاللہعلیہوآلہ سے سوال کیا:
اے اللہ کے رسول اللہ تعالیٰ نے علی بن ابی طالب علیہالسلام کو ہم پر کس وجہ سے فضیلت عطا کی ہے، جبکہ ہمارا نسب اور خاندان ایک ہی ہے؟
پیغمبر اکرم صلیاللہعلیہوآلہ نے جواب میں اپنی اور امیرالمومنین علیہالسلام کی تخلیق کا ذکر فرمایا:
آپ علیمالسلام دونوں کو آسمان و زمین، جنت و دوزخ، لوح و قلم کی تخلیق سے پہلے پیدا کیا گیا تھا۔
آپ صلیاللہعلیہوآلہ نے اللہ کے دو کلموں کا ذکر فرمایا، جن میں سے ایک نور اور دوسرا روح تھا۔ اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کو باہم ملایا اور ان سے پیغمبر اکرم اور امیرالمومنین علیہماالسلام کو خلق فرمایا۔
اس کے بعد پیغمبر اکرم صلیاللہعلیہوآلہ نے اہل بیت علیہمالسلام کے انوار کا ذکر فرمایا:
اللہ تعالیٰ نے ان کے نور سے عرش کا نور اور امیرالمومنین علیہالسلام کے نور سے آسمانوں کا نور پیدا فرمایا۔ اسی طرح سورج کا نور امام حسن علیہالسلام کے نور سے اور چاند کا نور امام حسین علیہالسلام کے نور سے پیدا کیا۔
پیغمبر اکرم صلیاللہعلیہوآلہ نے مزید فرمایا: ان کا مقام عرش، آسمانوں، سورج اور چاند سے برتر ہے۔
فرشتوں پر تاریکی کا بادل اور اللہ تعالیٰ سے ان کی التجا
فرشتے ان انوار کے مقابلے میں اللہ تعالیٰ کی تسبیح و تقدیس کرتے تھے اور کہتے تھے:
پاک و منزہ ہے اللہ یہ انوار اس کی بارگاہ میں کتنے باعظمت اور گرامی قدر ہیں
لیکن اللہ تعالیٰ نے ارادہ فرمایا کہ فرشتوں کو آزمائے۔ چنانچہ ان پر تاریکی کا ایک بادل بھیجا۔ یہ تاریکی اس قدر پھیلی ہوئی تھی کہ ان میں سے کوئی بھی اس کے آغاز اور انجام میں فرق نہیں کر سکتا تھا۔
فرشتے، جو اپنی تخلیق کے بعد پہلی بار ایسی صورت حال سے دوچار ہوئے تھے۔ بارگاہ الہی میں عرض کرنے لگے:
پروردگارا جب سے تو نے ہمیں پیدا کیا ہے، ہم نے کبھی ایسا منظر نہیں دیکھا۔ تجھے ان انوار کا واسطہ دیتے ہیں کہ اس تاریکی کو ہم سے دور فرما۔
اللہ تعالیٰ نے اپنی عزت و جلال کی قسم کھائی کہ وہ ان کی درخواست پوری کرے گا۔ پھر حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہ علیہا کے نور کو چراغ کی مانند خلق کیا اور اسے عرش کے گوشوارے سے آویزاں کر دیا۔
اس چراغ کے آویزاں ہونے سے ساتوں آسمان اور ساتوں زمینیں روشن ہو گئیں اور اسی وجہ سے آپ سلاماللہ علیہا کا نام زہرا رکھا گیا۔
آسمانوں اور زمین کے روشن ہونے کے بعد فرشتوں نے دوبارہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح و تقدیس شروع کر دی۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے اعلان کیا کہ اس تسبیح و تقدیس کا ثواب روز قیامت تک حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہ علیہا، آپ سلاماللہعلیہا کے والد، شوہر اور اولاد سے محبت کرنے والوں کے لیے قرار دیا ہے۔ [۱]
یہ روایت نظامِ آفرینش میں حضرت صدیقہ طاہرہ سلاماللہعلیہا کے بے نظیر مقام اور بارگاہ الٰہی میں آپ سلاماللہعلیہا کی محبت کی عظمت کو بیان کرتی ہے۔ ایسی محبت جس کا اجر روزِ قیامت تک فرشتوں کی تسبیح و تقدیس کے ثواب سے بہرہ مند ہونا ہے۔
مآخذ
[۱] علامہ مجلسی، بحار الانوار، جلد ۴۳، صفحہ ۱۷
