حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام نے اس مجلس کا انعقاد مرجع تقلید آیت اللہ شیخ محمد اسحاق فیاض کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور ان کی یاد کو تازہ کرنے کے لیے کیا تھا۔
حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام کی جانب سے امیر المومنین علیہالسلام کے روضۂ مبارک کے جوار میں عظیم مرجع آیت اللہ شیخ محمد اسحاق فیاض کی یاد میں ایک تعزیتی تقریب اور مجلسِ ترحیم منعقد کی گئی۔