عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: کُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَیْهِ وَ آلِهِ فِی حَفْرِ الْخَنْدَقِ- وَ قَدْ حَفَرَ النَّاسُ وَ حَفَرَ عَلِیٌّ عَلَیْهِ السَّلَامُ فَقَالَ لَهُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَیْهِ وَ آلِهِ: بِأَبِی مَنْ یَحْفِرُ وَ جَبْرَئِیلُ یَکْنُسُ التُّرَابَ بَیْنَ یَدَیْهِ، وَ یُعِینُهُ مِیکَائِیلُ، وَ لَمْ یَکُنْ یُعِینُ أَحَداً قَبْلَهُ مِنَ الْخَلْقِ،
جابر بن عبداللہ انصاری کہتے ہیں:
خندق کھودتے وقت میں رسول خدا صلیاللہعلیہوآلہ کے ساتھ تھا أمیرالمؤمنین علیہالسلام اور تمام افراد خندق کھودنے میں مصروف تھے اسی اثنا میں پیغمبر اکرم صلیاللہعلیہوآلہ نے امیرالمؤمنین علیہالسلام کے لیے فرمایا:
میرے بابا اس پر قربان جو خندق کھود رہا ہے، جبرئیل اس کے مقابل مٹی کو جھاڑو سے سمیٹ رہا ہے اور میکائیل اس کی مدد کر رہا ہے جب کہ مکائیل نے اس سے پہلے کسی کی مدد نہیں کی تھی ۔
تأویل الآیات، نجفی حسینی،ج۲،ص ۶۰۷