سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

غدیر

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی نجف اشرف میں عید غدیر کی وسیع تیاریاں

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے انجیئرنگ اور تعمیراتی شعبہ سے وابستہ تشہیری ورکشاپ کے ذریعے عید غدیر کے خصوصی بینرز نصب کرنے کا آغاز کیا گیا ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے عید غدیر کی آمد کے موقع پر نجف اشرف میں ہزاروں غدیری بینرز نصب کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تاکہ اس عظیم اسلامی مناسبت کی شان و شوکت کو اجاگر کیا جا سکے اور زائرین کا پُرتپاک استقبال کیا جا سکے۔

یہ اقدام عید ولایت و امامت کی تقریبات کے لیے کی جانے والی وسیع تیاریوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد نجف اشرف آنے والے زائرین کے لیے شہر کو جشن غدیر کے رنگ میں سجانا ہے۔

یونٹ برائے تشہیر کے ذمہ دار انجیئرنگ علی اسماعیل نے نیوز سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک تقریباً ایک ہزار مربع میٹر رقبے پر مشتمل غدیری بینرز نصب کرنے کا آغاز ہو چکا ہے، جبکہ مزید بینرز کی تیاری اور نصب کرنے کا کام بھی جاری ہے، جن کا مجموعی رقبہ ایک ہزار چھ سو سے دو ہزار مربع میٹر تک ہوگا، تاکہ اس عظیم مناسبت کے لیے خصوصی منصوبہ مکمل کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا یہ غدیری بینرز حرم مقدس علوی کے اطراف، حرم کی جانب جانے والے مرکزی راستوں، اور نجف اشرف کے مختلف علاقوں میں نصب کیے جائیں گے، اس اقدام کا مقصد شہر کے عمومی منظر کو عید غدیر کی عظمت اور اس کے روحانی ماحول سے ہم آہنگ بنانا ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے یہ سرگرمیاں عید غدیر کے احیاء اور ترویج کے لیے جاری ہمہ جہت کوششوں کا حصہ ہیں، جن میں دینی، ثقافتی اور خدماتی پروگرام شامل ہیں۔

ان اقدامات کا مقصد امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ‌السلام کی سیرت، تعلیمات اور ولایت کے پیغام کو مزید فروغ دینا ہے۔

مزید تصویریں دیکھنے کے لیے یہاں کلک کیجئے

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے