سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

مکمل متن خطبۂ غدیر | نواں حصہ

مکمل متن خطبۂ غدیر | نواں حصہ

خطبۂ غدیر وہ عظیم خطبہ ہے جو رسولِ اکرم صلی‌اللہ‌علیه‌وآلہ نے غدیرِ خم کے مقام پر ارشاد فرمایا اور اس میں اللہ کے حکم سے امیرالمؤمنین علی علیہ‌السلام کو اپنا جانشین مقرر کیا۔

آٹھویں حصے میں منجیِ عالَمِ بشریت حضرت ِامامِ مہدی عجل‌اللہ‌فرجہ‌الشریف کا تذکرہ کیا گیا تھا۔ اس حصے میں امت کے سامنے بیعت کا مسئلہ پیش کیا جا رہا ہے:

 

نواں حصہ: بیعت کا تقاضا اور اعلان

 

مَعاشِرَالنّاسِ ، إِنّی قَدْبَینْتُ لَکمْ وَأَفْهَمْتُکمْ، وَ هذا عَلِی یفْهِمُکمْ بَعْدی ۔ أَلاوَإِنِّی عِنْدَ انْقِضاءِ خُطْبَتی أَدْعُوکمْ إِلی مُصافَقَتی عَلی بَیعَتِهِ وَ الإِقْرارِبِهِ ، ثُمَّ مُصافَقَتِهِ بَعْدی ۔ أَلاوَإِنَّی قَدْ بایعْتُ الله وَ عَلِی قَدْ بایعَنی ۔ وَأَنَا آخِذُکمْ بِالْبَیعَةِ لَهُ عَنِ الله عَزَّوَجَلَّ ۔ ( إِنَّ الَّذینَ یبایعُونَک إِنَّما یبایعُونَ الله ، یدُالله فَوْقَ أَیدیهِمْ ۔ فَمَنْ نَکثَ فَإِنَّما ینْکثُ عَلی نَفْسِهِ، وَ مَنْ أَوْفی بِما عاهَدَ عَلَیهُ الله فَسَیؤْتیهِ أَجْراً عَظیماً

اے لوگو! میں نے تمھارے لیے واضح کر دیا اور تمھیں سمجھا بھی دیا، اور میرے بعد یہ علی ہیں جو تمھیں سمجھائیں گے۔ آگاہ رہو! میں اپنے خطبے کے اختتام پر تمھیں اس بات کی دعوت دیتا ہوں کہ تم ان کی بیعت کرنے اور ان کی امامت کا اقرار کرنے کے لیے پہلے میرے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھو اور میرے بعد پھر ان کے ہاتھ پر بیعت کرو۔ جان لو کہ میں نے اللہ کی بیعت کی ہے اور علی نے میری بیعت کی ہے، اور اب میں اللہ عزوجل کی جانب سے ان کی امامت کے لیے تم سے بیعت لے رہا ہوں۔ "جو لوگ آپ سے بیعت کرتے ہیں، وہ اصل میں اللہ ہی سے بیعت کرتے ہیں، ان کے ہاتھوں پر اللہ ہی کا ہاتھ ہے۔ اب جو کوئی اس عہد کو توڑے گا وہ اپنی ہی جان کا نقصان کرے گا، اور جو کوئی اس عہد و پیمان پر قائم رہے گا جو اس نے اللہ سے کیا ہے، تو اللہ عنقریب اسے بہت بڑا اجر عطا فرمائے گا”(سورہ فتح، آیت: ۱0)۔

اس خطبے کا تسلسل دسویں حصے میں ملاحظہ فرمائیں۔

 

منابع
علامه امینی، الغدیر، ج۱ص۱۲-۱۵۱و۲۹۴-۳۲۲۔
شیخ عبدالله، بحرانی، عوالم العلوم، ج۱۵/۳ص ۳۰۷-۳۲۷۔
علامه مجلسی، بحارالانوار، ج۳۷ص۱۸۱-۱۸۲۔
حر عاملی، اثبات الهداة، ج۲ص۲۰۰-۲۵۰۔
سید ابن طاووس، الطرائف، ص۳۳۔ 

 

 

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے