سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرمِ مقدسِ امیرالمؤمنین علیہ السلام کی جانب سے حجاجِ کرام کی الوداعی تقریب

حرمِ مقدسِ امیرالمؤمنین علیہ السلام کی جانب سے حجاجِ کرام کی الوداعی تقریب

حرمِ مقدسِ امیرالمؤمنین علیہ السلام کے یک وفد نے نجف اشرف ایئرپورٹ پر بیت اللہ الحرام کے مسافروں کو رخصت کیا۔

حرمِ مقدسِ امیرالمؤمنین علیہ السلام کے خدام پر مشتمل حجاج کے قافلے کے لیے نجف انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈیپارچر ہال میں ایک سرکاری تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں حرمِ مقدس کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل احسان الطائی، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین اور متعدد سرکاری و انتظامی شخصیات نے شرکت کی۔

داخلی تعلقات کے شعبے کے ذمہ دار کرار موسوی نے نیوز سینٹر کو بتایا:
"ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے نجف ایئرپورٹ پر حجاجِ کرام کو الوداع کہا اور ان کے لیے مکمل روحانی فیوضات، فریضہ الہیٰ کی بہترین ادائیگی اور ارضِ مقدس میں مناسکِ حج کے دوران دعاؤں کی قبولیت کی تمنا کی”۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اس تقریب کے پروگراموں میں حجاج کا پرچمِ امیرالمؤمنین علیہ السلام سے تبرک حاصل کرنا اور روانگی سے قبل ان میں تبرکات و تحائف کی تقسیم شامل تھی۔
واضح رہے کہ حرمِ مقدسِ امیرالمؤمنین علیہ السلام سرزمینِ وحی کے زائرین کے لیے اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سلسلے میں کئی اہم اقدامات کیے گئے ہیں جن میں "ورچوئل حج” منصوبے کا آغاز، حج و عمرہ کی سالانہ کانفرنس کی میزبانی اور مناسکِ حج کی رہنمائی کے لیے 5 ہزار سے زائد کتابچوں کی اشاعت شامل ہیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے