سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حج

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا عازمین حج کے لیے تربیتی پروگرام

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے شعبہ دینی تبلیغ کی طرف سے سالانہ حج تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں فقہی اور روحانی رہنمائی، 5000 سے زائد کتابچے، اور 750 معلوماتی فلکسس کے ذریعے 2000 عازمین حج کو مستفید کیا گیا۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے شعبہ دینی امور نے سالانہ حج تربیتی پروگرام منعقد کیا جس میں عازمین حج کے لیے رہنمائی اور مناسک کی تربیت کا اہتمام کیا گیا، یہ سب حجاج کی خدمت اور انہیں حج کے مناسک کو صحیح طریقے سے ادا کرنے کے لیے تیار کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔

شعبہ تبلیغ کے سربراہ خادم شیخ ہانی الکنانی نے خبر مرکز کو بتایا کہ یہ پروگرام کئی بنیادی محوروں پر مرکوز ہے، جن میں سب سے اہم فریضہ حج کی حقیقی جہتوں کی وضاحت اور حجاج کو شرعی احکام کی بصیرت اور درست معلومات کے ساتھ مناسک حج کی ادائیگی کے لیے تیار کرنا ہے، انہوں نے بتایا کہ یہ تربیت صرف فقہی پہلو تک محدود نہیں ہیں، بلکہ اس میں روحانی اور معنوی پہلو بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے حج اور عمرہ سے متعلق 5000 سے زائد کتابچے طباعت کر کے حجاج میں تقسیم کیے، اس کے علاوہ مقدس مقامات اور مسجد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متعلق 750 معلوماتی اور رہنمائی فلکسس بھی چھاپے گئے ہیں جن میں عمرہ مفردہ کے اعمال بھی شامل ہیں۔

الکنانی نے اشارہ کیا کہ تربیت کا طریقہ کار حج کے مناسک اور احکام کی نظری وضاحت سے شروع ہوتا ہے، اس کے بعد حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی طرف سے صحن حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے اندر مجلس المحسن ہال میں نصب کردہ تشریحی ماڈلز کا استعمال کرتے ہوئے عملی اطلاق ہوتا ہے، جس سے عملی فہم کو مستحکم کرنے میں مدد ملتی ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کورسز سے مستفید ہونے والوں کی تعداد مختلف عراقی قافلوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 2000 عازمین پر مشتمل تھی اور انہوں نے شرکاء کی جانب سے مثبت تعامل اور شاندار موجودگی کی طرف اشارہ کیا۔

واضح رہے کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام تقریباً دس سال سے ان کورسز کا انعقاد کر رہا ہےجو عازمین کی خدمت کے لیے سالانہ پروگرام کا حصہ ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے