حضرتِ امام رضا علیہ السلام کے یومِ ولادتِ با سعادت کی مناسبت سے، حرمِ مقدسِ امیرالمؤمنین کی ویب سائٹس کے گوناگوں زبانوں پر مشتمل کا دنیا کی دس رائج زبانوں میں باضابطہ طور پر آغاز کیا جائے گا۔
یہ اقدام حرمِ مقدسِ امیرالمؤمنین علیہالسلام کے ابلاغی ڈھانچے کی توسیع، بین الاقوامی میڈیا کی جامعیت میں اضافے، خبر رسانی کے معیار کو بہتر بنانے اور دنیا بھر کے غیر عربی زبان بولنے والے افراد کے لیے معارفِ امیرالمؤمنین تک رسائی کو آسان بنانے کی غرض سے اٹھایا گیا ہے۔
حرمِ مقدسِ امیرالمؤمنین علیہالسلام کی ان ویب سائٹس کو اردو، انگریزی، عربی، فارسی، ترکی، آذری ترکی، اسپینی، فرانسیسی، انڈونیشیائی، سواحلی اور ہوسا زبانوں میں استفادے کی سہولت کے ساتھ ترتیب دیا گیا ہے۔
- یہ ویب سائٹس غیر عربی زبان بولنے والے عقیدت مندوں کو حرم مقدس کی خبروں، سرگرمیوں، زائرین کے لیے فراہم کردہ سہولیات، علمی و معارفی مواد اور مولائے متقیان حضرت امیر المؤمنین علی بن ابی طالب علیہماالسلام کی شانِ اقدس کے تعارف پر مبنی تازہ ترین اختصاصی پیشکشوں تک رسائی فراہم کریں گی۔
اس اقدام کا مقصد دنیا بھر کے مخاطتبین کو حضرت امیر المؤمنین علی بن ابی طالب علیہماالسلام کی بے مثال شخصیت سے روشناس کرانا اور قیمتی معارفِ علوی کی تشریح و تبیین کرنا ہے، تاکہ اس عظیم ہستی کے پیغامات اور تعلیمات کو زیادہ وسیع اور مؤثر انداز میں عالمِ انسانیت تک پہنچایا جا سکے۔
حرمِ مقدس کا بین الاقوامی میڈیا ڈیپارٹمنٹ، مختلف زبانوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ڈیجیٹل میڈیا کی وسعتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس کوشش میں مصروف ہے کہ اپنے نظامِ اطلاع رسانی کو عالمی تقاضوں کے مطابق وسعت دے کر بین الاقوامی سطح پر حرمِ مقدس کے ابلاغی اثر و رسوخ کو مزید مستحکم کرے۔ستحکم کرے۔
