سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا ادارہ جاتی ترقی کے لیے جدید اسٹریٹجک تربیتی پروگرامز کا آغاز

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے زیر اہتمام ادارہ جاتی کارکردگی ،پیشہ ورانہ مہارتوں اور انتظامی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے جدید تربیتی پروگرامز کا آغاز کیا گیا ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر بنانے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے جدید اسٹریٹجک تربیتی پروگرامز کے نفاذ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ پروگرام مرکز نظم برائے منصوبہ بندی و ترقی کے ذریعے ایک جامع وژن کے تحت چلائے جا رہے ہیں، جن کا مقصد خدام کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا اور انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

اس حوالے سے مرکز کے شعبۂ تربیت کے ذمہ دار خادم حسن حیدر نے بتایا کہ پہلا مرحلہ سالانہ تربیتی منصوبے پر مشتمل ہے، جس میں مختلف تخصصی کورسز شامل ہیں۔

 یہ کورسز حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے خدام کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بنانے اور ادارہ جاتی کارکردگی کو بلند کرنے کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں، اور ہر شعبے کی ضروریات کے مطابق ان کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسرا مرحلہ ترقیاتی اور ملازمت میں ترقی سے متعلق کورسز پر مشتمل ہے، جو ملازمین کی پیشہ ورانہ ترقی اور قابلیت بڑھانے کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔

اس ضمن میں مختلف تربیتی پروگرامز شروع کیے جا چکے ہیں، جن میں زائرین کی خدمت میں امتیازی کارکردگی سے متعلق کورس بھی شامل ہے، جو اس وقت مرکز میں جاری ہے۔

تیسرے مرحلے کے حوالے سے حسن حیدر نے بتایا کہ شہر امام حسن علیہ‌السلام میں متعدد تربیتی کورسز منعقد کیے جا رہے ہیں، جو دو اہم حصوں پر مشتمل ہیں جن کا پہلا حصہ ’’المؤسسة العلویة‘‘ کے اسٹریٹجک پروگرام پر مشتمل ہے، جس میں پانچ تربیتی کیمپس شامل ہیں اور یہ نوجوانوں، ثقافتی گروپوں اور مختلف اداروں کو ہدف بناتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے پہلے مرحلے کا پہلا کیمپ اس وقت جاری ہے، جو ہر ہفتے جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کے دن منعقد ہوتا ہے، اور اب تک اس سطح پر 15 مختلف تربیتی کورسز منعقد کیے جا چکے ہیں۔

دوسرا حصہ سرکاری اور تعلیمی اداروں کے ساتھ مشترکہ تربیتی پروگرامز پر مشتمل ہے، جن میں شیعہ وقف بورڈ اور مختلف یونیورسٹیوں کے تعاون سے تخصصی ورکشاپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد مختلف شعبوں کے درمیان علمی ہم آہنگی اور تجربات کا تبادلہ ہے۔

ذکر ہے کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی مجلس نظما ایک جامع اسٹریٹجک حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے، جس کا مقصد ایسے باصلاحیت اور تربیت یافتہ افراد تیار کرنا ہے جو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں اور زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنا سکیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے