حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے دار القرآن الکریم کے شعبہ خواتین نے پاکستان سے تعلق رکھنے والی کم عمر قاریات طالبات کے لیے تربیت کے خصوصی منصوبے کو جاری رکھا ہوا ہے، جس کے تحت ایک جامع تربیتی پروگرام کے ذریعے علمی مہارت اور خوبصورت ادائیگی کو یکجا کیا جا رہا ہے۔
دار القرآن کے شعبہ خواتین کی ذمہ دار خادمہ دلال الطبطبائی نے بتایا کہ یہ پروگرام طالبات کو منتخب قرآنی آیات کی تلاوت کی تربیت فراہم کرتا ہے، جس میں تجوید کے اصولوں کی پابندی، درست تلفظ اور حروف کے صحیح مخارج پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ آواز کی ادائیگی کی مہارت کو بہتر بنانے اور قرآنی موشحات کی مشق بھی کروائی جاتی ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں کو نکھارا جا سکے اور ان کی تلاوتی مہارت کو اجاگر کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس تربیتی پروگرم کا مقصد صرف درست تلاوت نہیں بلکہ حسن ادائیگی کے ذریعے قرآنی پیغام کو مؤثر انداز میں پیش کرنا بھی ہے۔
ان مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں پروگرام میں شریک بچیوں کو حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا، تاکہ ان کی محنت، کارکردگی اور تربیتی عرصے میں نظم و ضبط کو سراہا جا سکے اور انہیں مزید حوصلہ دیا جا سکے کہ وہ قرآنِ کریم کی خدمت جاری رکھیں۔
یہ منصوبہ دار القرآن الکریم کے جاری پروگراموں کا حصہ ہے، جس کا مقصد ایک ایسے قرآنی نسل کی تربیت کرنا ہے جو درست تلاوت اور خوبصورت آواز کے امتزاج کے ساتھ قرآن کریم کی اعلیٰ روحانی اقدار کی عکاسی کرے۔





