حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کا گودام شعبہ معاون ادارہ جاتی شعبوں میں سے ایک ہے جو مختلف وسائل کی حفاظت اور حرم مقدس کے مختلف شعبوں کی ضروریات کو انتہائی منظم اور دقیق انتظامی طریقہ کار کے تحت پورا کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ اس نظام کا مقصد مواد کی حفاظت، اس کی سلامتی اور پائیدار فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
اس حوالے سے گودام شعبے کے سربراہ خادم عبد الرسول جواد نے نیوز سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ متعدد خصوصی گوداموں پر مشتمل ہے، جن میں ہر گودام کو ذخیرہ شدہ مواد کی نوعیت کے مطابق مخصوص کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بعض مواد ایسے ہوتے ہیں جنہیں خصوصی ٹھنڈک کی ضرورت ہوتی ہے، جیسے خوراکی اشیاء، جبکہ دیگر مواد جیسے مکینیکل آلات اور اسٹیشنری کے لیے علیحدہ مخصوص گودام مختص ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ گودام حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے مختلف مقامات پر موجود ہیں، جن میں صحن حضرت فاطمہ سلاماللہعلیہا کا ، المقداد گودام کمپلیکس اور الحولی علاقے میں واقع گودام شامل ہیں، جو ذخیرہ کاری کے عمل کو منظم بنانے اور ضرورت کے وقت مواد تک رسائی کو آسان بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ شعبہ مواد کی حفاظت کی بڑی ذمہ داری نبھاتا ہے تاکہ انہیں نقصان سے بچایا جا سکے، کیونکہ یہ مواد مختلف ذرائع سے آتے ہیں جن میں نذرانے، عطیات، خریداری اور مختلف شعبوں سے واپس آنے والا سامان شامل ہوتا ہے۔
گودام شعبے کے سربراہ کے مطابق، شعبوں کی ضروریات کا تعین باقاعدہ طریقہ کار کے تحت کیا جاتا ہے، جس کے لیے متعلقہ شعبہ باضابطہ مراسلہ جمع کرواتا ہے۔ ان درخواستوں کا جائزہ ایک خصوصی کمیٹی لیتی ہے جو کسی بھی مواد کی منظوری سے قبل حقیقی ضرورت کا تعین کرتی ہے،منظوری کے بعد مواد کو منظم اور مناسب طریقے سے فراہم کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس منظم نظام کے ذریعے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام اپنے وسائل کو اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ منظم کر رہا ہے، تاکہ زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا تسلسل برقرار رہے اور ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔







