حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام نے عراقی نوجوانوں کے لیے ایک تربیتی پروگرام منعقد کیا جس کا مقصد میڈیا آگاہی، ٹائم مینجمنٹ اور ثقافتی شناخت سمیت مختلف مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام نے نظم و منصوبہ بندی و ترقیاتی مرکز کے ذریعے عراقی نوجوانوں کے ثقافتی منصوبے کی پہلی سطح کے تیس شرکاء کے لیے ایک ترقیاتی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا، یہ پروگرام امام حسن علیہالسلام سٹی میں مہارتوں کی ترقی کے مقصد سے منعقد کیا گیا۔
امام حسن علیہالسلام سٹی کے انچارج اور خادم علی نافع العراجي نے نیوز سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد شرکاء کی مہارتوں کو بہتر بنانا اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ترقی دینا ہے، جس کے لیے مختلف خصوصی ورکشاپس اور متنوع سرگرمیاں شامل کی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام میں ’’المؤسسة العلوية‘‘ کے پہلے لیول کے 30 تربیت یافتہ افراد شامل تھے،پروگرام میں مختلف ورکشاپس اور نشستیں منعقد کی گئیں جن میں میڈیا کی غلط معلومات اور ان کا مقابلہ کرنے کے طریقے، ٹائم مینجمنٹ اور اس کی ترجیحات پر ورکشاپ، اور مکالماتی نشستیں شامل تھیں۔
اس کے علاوہ شیعہ تاریخ، ثقافتی شناخت پر لیکچرز اور کھیلوں و ترقیاتی سرگرمیوں کے حصے بھی پروگرام کا حصہ رہے۔
واضح رہے کہ یہ تین روزہ پروگرام حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی ان کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد ایک باشعور نسل تیار کرنا ہے جو علمی اور ثقافتی مہارتوں کی حامل ہو، تاکہ ایک زیادہ آگاہ اور مضبوط معاشرہ تشکیل دیا جا سکے جو مختلف چیلنجز کا مقابلہ کر سکے۔







