حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے زیر اہتمام ذی قار کے نوجوانوں کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد، جس میں میڈیا آگاہی، وقت کے نظم و نسق اور ثقافتی شناخت جیسے موضوعات شامل ہیں۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے مرکز نظم برائے منصوبہ بندی و ترقی سے وابستہ امام حسن علیہالسلام سٹی برائے ترقی مہارت نے صوبہ ذی قار سے تعلق رکھنے نوجوانوں کے لیے تعلمی پروگرام کے پہلے مرحلے کا انعقاد کیا۔
امام حسن علیہالسلام سٹی کے ایک ذمہ دار علی نافع الاعرجی کے مطابق پروگرام کے مقاصد شرکاء کی مہارتوں کو فروغ دینا اور نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا، جو مختلف خصوصی ورکشاپس اور متنوع سرگرمیوں کے ذریعے حاصل کیا گیا۔
الاعرجی نے وضاحت کی کہ پروگرام کے پہلے مرحلے کے لیے 20 تربیت یافتگان کا انتخاب کیا گیا، جس میں متعدد ورکشاپس اور نشستیں شامل تھیں، جن میں میڈیا کی گمراہ کن حکمت عملیوں اور ان کے مقابلے کے طریقے، وقت کے نظم و نسق اور ترجیحات کے تعین پر ورکشاپ، تاریخ تشیع پر مکالماتی نشستیں، ثقافتی شناخت پر لیکچرز، اور کھیلوں و ترقیاتی سرگرمیاں شامل تھیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پروگرام کے اختتام پر شرکاء نے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی زیارت کی، جس کے ذریعے فکری پہلو کو روحانی اور ثقافتی جہات کے ساتھ جوڑا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ یہ پروگرام حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی ان کاوشوں کا حصہ ہے، جن کا مقصد ایک باشعور نسل کی تربیت کرنا ہے جو فکری و ثقافتی مہارتوں سے آراستہ ہو اور ایک زیادہ آگاہ معاشرے کی تشکیل میں کردار ادا کر سکے جو چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔








