سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی نوجوانوں کی تربیت پر توجہ

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے نجف اشرف میں نوجوانوں کی تربیت کے لیے ایک اہم تعلیمی و تربیتی پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے زیرِ اہتمام نجف میں علوی جوان کے عنوان سے ایک پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کی تربیت، مہارتوں کی ترقی اور مثبت سماجی کردار کو فروغ دینا ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے تحت بچوں کے ثقافتی مرکز المحسن کی نگرانی میں نجف کے پہلے رہائشی کمپلیکس قنبر میں علوی جوان کے عنوان سےپروگرام کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا گیا، جو ایک مستقل منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور ان کی مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔

اس پروگرام میں تعلیمی رہنمائی کے ساتھ ساتھ مختلف عملی سرگرمیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کی ہمہ جہت تربیت ممکن ہو سکے۔

پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مرتضیٰ الخزاعی نے بتایا کہ ابتدائی مرحلہ تین اہم کورسز پر مشتمل ہے؛ دورہ القاسم علیہ السلام، دورہ علی الاکبر علیہ السلام اور دورہ امام المنتظر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، جن میں 90 افراد شریک ہیں، جبکہ دیگر افراد بھی جاری سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس پروگرام میں مختلف آزادانہ سرگرمیاں بھی شامل ہیں، جن میں کھیلوں اور تفریحی پروگراموں کے ساتھ ساتھ فکری و ثقافتی تقریبات، مقابلے اور ہدف پر مبنی چیلنجز شامل ہیں۔

ڈاکٹر الخزاعی کے مطابق ان تمام سرگرمیوں کا بنیادی مقصد نوجوانوں کی رہنمائی کرنا اور انہیں صحیح راستے پر گامزن کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔

اس پروگرام کا مقصد شرکاء کو عملی زندگی کے تجربات کے ذریعے ایسی مہارتیں فراہم کرنا ہے جو ان کی شخصیت سازی اور صلاحیتوں کی ترقی میں مددگار ثابت ہوں اور انہیں ایک فعال اور ذمہ دار شہری بنانے میں معاون ہوں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے