سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

امیرالمؤمنین

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے متولی کی دوسرے مقدس حرموں کے متولیوں سے ملاقات

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے متولی نے رمضان المبارک کی مناسبت سے عراق کے دوسرے مقدس حرموں کے متولیوں کو مدعو کیا

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے متولی نے رمضان المبارک کی مناسبت سے عراق کے دوسرے مقدس حرموں کے متولیوں کو مدعو کیا  اور صحن حضرت زہرا سلام‌اللہ‌علیہا میں ان کی میزبانی کی ۔

اس پروگرام میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے متولی سید عیسیٰ الخرسان، ان کے نائب اور مجلس نظما کے اراکین نے مہمانوں کی میزبانی کے فرائض انجام دیے۔

اس نشست میں میں عراق کے مقدس حرموں، حرم مقدس امام حسین علیہ‌السلام، حرم مقدس حضرت عباس علیہ‌السلام، حرم مقدس کاظمین، سامرہ اور دیگر مقدس روضوں کے متولیوں نے حصہ لیا۔

ملاقات میں زائرین کی خدمت کے عمل میں مزید بہتری لانے کے لیے مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے