سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

انتظار آرٹ

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں ’’انتظار آرٹ‘‘ بین الاقوامی بصری آرٹ نمائش کی اختتامی تقریب

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے ’’انتظار آرٹ‘‘ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا جس میں ۶۵ سے زائد عالمی فنکاروں نے شرکت کی اور ۱۰۰ منفرد فن پارے عوام کے لیے پیش کیے گئے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں ’’انتظار آرٹ‘‘ بین الاقوامی بصری آرٹ نمائش کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں  قاف آرٹ و میڈیا فائنڈیشن کے تعاون سے ’’انتظار آرٹ‘‘ کے عنوان سے پہلی بین الاقوامی بصری آرٹ نمائش منعقد ہوئی جس میں ۱۴ ممالک سے ۶۵ سے زائد فنکاروں نے شرکت کی، عراق میں آرٹ کی اس نوعیت کا پہلا عالمی ایونٹ تھا جس کا اختتام ہوا۔

اس موقع پر، حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے متولی سید عیسی الخرسان نے حضرت آمنہ سلام‌الله‌علیها ہال میں اس نمائش کا افتتاح کیا۔

حرم مقدس کے میڈیا شعبے کے عہدیدار اور مجلس نظما کے رکن جعفر البدیری نے میڈیا سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اختتامی تقریب میں متولی کی جانب سے خوش آمدید پیغام کی قرأت کی گئی جس میں اس عالمی ایونٹ کی کامیابی اور اس کے پیغامات کے اثرات کو اجاگر کیا گیا، اور فنکاروں کا شکریہ ادا کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایونٹ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں ۱۰۰ فن پاروں کی نمائش کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جن میں پینٹنگز، ڈیزائنز، قلمی نسخے اور فن پارے شامل تھے، یہ نمائش رمضان کے مہینے میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی دائمی نمائش گاہ میں عوام کے لیے پیش کی جائے گی۔

قاف آرٹ و میڈیا فائنڈیشن کے سربراہ استاد ابراہیم الحکاک نے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور اس عالمی ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر میڈیا شعبے کی کوششوں کی تعریف کی۔

اختتامی تقریب میں فنکاروں کی خدمات کا اعتراف کیا گیا اور ان کے خیالات نے اس عالمی ایونٹ کی سطح اور فنون کی دنیا میں ان کی پزیرائی کو اجاگر کیا۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے