امیرالمومنین علیہالسلام کے احتجاج سے متعلق ایک روایت میں نقل ہوا ہے:
آپ علیہالسلام رات کے وقت حضرت فاطمہ سلاماللہعلیہا کو سواری پر بٹھا کر انصار کی مجلسوں میں لے جاتے تھے، تاکہ ان سے مدد طلب کریں۔ ان میں سے بہت سے لوگوں کا جواب یہ ہوتا تھا کہ ہم ابوبکر کی بیعت کر چکے ہیں، اگر آپ علیہالسلام پہلے ہمارے پاس آ جاتے تو ہم کسی دوسرے کی بیعت نہ کرتے۔
امیرالمومنین علیہالسلام ان کے جواب میں یاد دلاتے تھے:
کیا یہ مناسب تھا کہ میں رسول خدا صلیاللہعلیہوآلہ کے جسد اطہر کو دفن کیے بغیر حکومت کے معاملے میں نزاع کے لیے باہر نکل جاتا؟
حضرت فاطمہ سلاماللہعلیہا نے بھی امیرالمومنین علیہالسلام کے موقف کی تائید کرتے ہوئے فرمایا:
ابوالحسن علیہالسلام نے وہی کیا جو ان کے شایان شان تھا، جبکہ ان لوگوں نے جو کچھ کیا، اس کا حساب لینے اور ان کا فیصلہ کرنے والا خدا ہے۔[1]
یہ روایت حضرت زہرا سلاماللہعلیہا کی اس جدوجہد کی تصویر پیش کرتی ہے جو آپ سلاماللہعلیہا نے امیرالمومنین علیہالسلام کے مقام و مرتبے کے دفاع کے لیے کی، لیکن اس کے باوجود آپ سلاماللہعلیہا کی مدد کی درخواست بے اثر رہی۔ آپ سلاماللہعلیہا نے ولایت کے دفاع کے لیے خود میدان میں قدم رکھا۔ ان لوگوں کا سامنا کیا جو اس سے پہلے رسول خدا صلیاللہعلیہوآلہ کے ساتھ رہا کرتے تھے۔
آپ سلاماللہعلیہا کی مظلومیت کا ایک اور نمایاں پہلو فدک کا واقعہ ہے۔ امام موسی کاظم علیہالسلام سے منقول ایک روایت کے مطابق:
جب اللہ تعالیٰ نے فدک اور اس کے اطراف کی زمینیں بغیر کسی جنگ اور لشکر کشی کے رسول خدا صلیاللہعلیہوآلہ کے اختیار میں دے دیں تو یہ آیت نازل ہوئی:
اور آیہ مبارکہ وَءَاتِ ذَا ٱلۡقُرۡبَىٰ حَقَّهُ۔[۲] نازل ہوئی تو اس کے بعد رسول خدا صلیاللہعلیہوآلہ نے حکم الٰہی کے مطابق فدک حضرت فاطمہ سلاماللہعلیہا کو عطا کر دیا، رسول خدا صلیاللہعلیہوآلہ کی حیات مبارکہ تک فدک صلیاللہعلیہوآلہ کے مقرر کردہ نمائندوں کے زیر انتظام رہا، لیکن آپ صلیاللہعلیہوآلہ کی شہادت کے بعد رسول خدا صلیاللہعلیہوآلہ کی دختر گرامی کے نمائندوں کو فدک سے بے دخل کر دیا گیا اور حضرت زہرا سلاماللہعلیہا کی جانب سے اپنا حق واپس لینے کی درخواست بھی قبول نہیں کی گئی۔
اس روایت کے اگلے حصے میں آیا ہے:
حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا نے اپنے حق کو ثابت کرنے کے لیے امیرالمومنین علیہالسلام، امام حسن، امام حسین علیہما السلام اور ام ایمن کو بطور گواہ پیش کیا۔ ان کی گواہی کے باوجود اور رسول خدا صلیاللہعلیہوآلہ کی دختر گرامی کے بار بار رجوع کرنے کے بعد، ابوبکر کو جب اپنی حکومت خطرے میں محسوس ہوئی تو اس نے آخرکار ایک تحریر جاری کی جس میں فدک کے معاملے میں دخل اندازی نہ کرنے کی ضمانت دی گئی تھی۔ لیکن جب حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا اس تحریر کو لے کر مسجد سے باہر تشریف لائیں تو آپ سلاماللہعلیہا کا سامنا عمر سے ہوا، اس نے تحریر دیکھنے کا مطالبہ کیا، حضرت سلاماللہعلیہا نے اسے دینے سے انکار کر دیا، لیکن عمر نے آپ سلاماللہعلیہا کو زد و کوب کرنے کے بعد تحریر آپ سلاماللہعلیہا کے ہاتھ سے چھین لی، اس پر تھوکا اور اسے جلا دیا۔[۳]
یہ طرز عمل صرف حضرت فاطمہ سلاماللہعلیہا کو فدک کے حق سے محروم کرنے تک محدود نہیں تھا، بلکہ اس تحریر کو بھی ختم کر دیا گیا جو آپ سلاماللہعلیہا کے حق میں جاری کی گئی تھی تاکہ اس حق پر مزید کوئی دست درازی نہ ہو سکے۔
حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا کی مظلومیت کے دو نمایاں پہلو
یہ دونوں واقعات، جو خاندان رسالت پر ڈھائے جانے والے مظالم کے صرف ایک حصے کی عکاسی کرتے ہیں۔ حضرت صدیقہ طاہرہ سلاماللہعلیہا کی مظلومیت کے دو الگ پہلو نمایاں کرتے ہیں۔ ایک طرف امیرالمومنین علیہالسلام کے حق کا دفاع کرنے کی جدوجہد اور دوسری طرف اس حق سے محرومی جو آپ سلاماللہعلیہا کو حکم الٰہی کے تحت عطا کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ایسا پُرتشدد برتاؤ بھی کیا گیا کہ اپنے حق کی حفاظت کے لیے حاصل شدہ تحریری سند کو بھی محفوظ نہ رکھ سکیں۔
یوں سرور خواتین دو عالم کی مظلومیت کو ان تمام واقعات کے تناظر میں سمجھنا چاہیے جو رسول خدا صلیاللہعلیہوآلہ کی شہادت کے بعد پیش آئے۔ ان میں خود آپ سلاماللہعلیہا کے حقوق اور خاندان رسالت کے حقوق کو نشانہ بنایا گیا۔
مآخذ
[۱] «و خَرَجَ عَليٌّ عَلَيهِالسَّلامُ يَحمِلُ فاطِمَةَ بِنتَ رَسولِ اللهِ صَلّیاللهُعَلَیهِوَآلِهِ عَلَى دابَّةٍ لَيلاً» (عوالم العلوم و المعارف، جلد ۱۱، صفحه ۵۷۶)
[۲] اسراء: ۲۶
[۳] «فَأوحَى اللهُ إلَيهِ أنِ ادفَع فَدَكَ إلَى فاطِمَةَ عَلَيهاالسَّلامُ» (تفسیر نورالثقلین، جلد ۳، صفحه ۱۵۴)