یہ مرکز حرم مطہر امیرالمومنین علیہالسلام کے زیر اہتمام قائم کیا جائے گا، جہاں اعلیٰ تعلیم اور تحقیقی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس کا افتتاح آئندہ تعلیمی سال کے آغاز میں متوقع ہے۔
علمی و تحقیقی تعاون کا فروغ
عراق کے وزیر تعلیم اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد نے حرم مطہر امیرالمومنین علیہالسلام پہنچ کر سب سے پہلے امیرالمومنین علی علیہالسلام کے روضۂ مبارک کی زیارت کی۔ اس کے بعد حرم مطھر کے متولی سے ملاقات ہوئی، جس میں تعلیمی اور تحقیقی شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سید عیسیٰ خراسان نے کہا:
اس مرکز کے قیام کا مقصد دینی علوم کے حوزہ ہائے علمیہ اور جامعات کے درمیان علمی، تحقیقی اور معرفتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
دوسری جانب وزیر تعلیم نے مقدس مقامات کے زیر اہتمام علمی و تحقیقی سرگرمیوں اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی حمایت کا اظہار کیا۔




