سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مطہر امیر‌المومنین علیہ‌السلام کی جانب سے آرٹس انسٹی ٹیوٹ میں شجرکاری مہم کا انعقاد

حرم مطہر امیر‌المومنین علیہ‌السلام طلبہ کے تعاون سے علی کی محبت میں، ہم پودے لگاتے ہیں کے عنوان سے شجرکاری مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

حرم مطہر امیر‌المومنین علیہ‌السلام کے خدام افتخاری کے لیے قائم مرکز قنبر کے ذریعے یہ مہم صوبۂ نجف اشرف میں ہریالی میں اضافہ کرنے اور شجرکاری کو فروغ دینے کے مقصد سے جاری ہے۔

مہم کے ذمہ دار صفاء الکلابی نے خبررساں مرکز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:

آج کے پروگرام میں آرٹس انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ کے تعاون سے ادارے کے احاطے میں پودے لگائے گئے۔ اس کے علاوہ، انسٹی ٹیوٹ کو ۱۵۰ سے زائد گملوں میں لگے پودے بھی فراہم کیے گئے۔ اس مہم کے اگلے مرحلے میں دیگر سرکاری اداروں کو بھی شامل کیا جائے گا، تاکہ ہریالی میں اضافہ ہو، ماحول کا تحفظ کیا جا سکے اور شجرکاری کے رجحان کو فروغ ملے۔

یہ مہم حرم مطہر امیر‌المومنین علیہ‌السلام کے ماحولیاتی منصوبوں کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد نجف اشرف میں ہریالی میں اضافہ کرنا، شہر کی خوب صورتی کو بہتر بنانا۔ شہریوں میں شجرکاری اور ماحول کے تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے