اسلام کی عظیم المرتبت خاتون حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا کی ایام شہادت قریب آتے ہی حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام کے متولی کی نگرانی میں ایوانِ طلائے حرم کا پرچم تبدیل کیا گیا۔
پرچم تبدیل کرنے کی تقریب میں حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام کے متولی کے نائب احسان الطائی، مجلس انتظامیہ کے ارکان اور خادمان نے شرکت کی۔
قابل ذکر ہے کہ پہلی روایت کے مطابق حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا کی ایام شہادت ۸ ربیعالثانی ۱۱ ہجری قمری کو ہے۔ اس روایت کے مطابق آپ سلاماللہعلیہا اپنے والد گرامی رسول اکرم صلیاللہعلیہوآلہ کی شہادت کے ۴۰ روز بعد مدینہ منورہ میں شہید ہوئیں۔


