ملاقات کے دوران حوزۂ علمیہ نجف اشرف کی ہزار سالہ تقریبات سے متعلق مختلف امور، نیز اس مناسبت سے عراق کے اندرون و بیرون منعقد ہونے والے پروگرامز اور سرگرمیوں پر گفتگو ہوئی۔
وفد نے اپنی جانب سے حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام کا شکریہ ادا کیا اور ہزار سالہ حوزۂ علمیہ منصوبے کی تیاری، اس کے باضابطہ اعلان اور اس سے متعلق پروگرامز کے انعقاد کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
وفد نے کہا کہ یہ پروگرامز حوزۂ علمیہ نجف اشرف کے علمی و فکری مقام، اس کی خدمات اور مختلف ادوار میں اس کے سماجی کردار کی عکاسی کرتے ہیں۔
قابلِ ذکر ہے کہ حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام نے «ہزار سالہ حوزۂ علمیہ» کی تقریب کا انعقاد ایک ایسے منصوبے کے تحت کیا، جس کا مقصد آنے والی نسلوں میں دینی شعور کو فروغ دینا، اسلامی شناخت کا تحفظ کرنا اور حوزۂ علمیہ نجف اشرف کی ایک ہزار سالہ علمی و معرفتی خدمات کو متعارف کرانا ہے۔






