سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

علوی نوجوان

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام کے خدام کے فرزندوں کے لیے ’’علوی نوجوان‘‘ پروگرام کا آغاز

’’علوی نوجوان‘‘ پروگرام کے چوتھے دور کا آغاز ’’صادق امین‘‘ کے عنوان سے ہوگیا۔

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام کے خدام کے فرزندوں کے لیے منعقد ہونے والے ’’علوی نوجوان‘‘ پروگرام کے چوتھے دور کی سرگرمیوں کا آغاز امام حسن علیہ‌السلام ٹاؤن کے شعبۂ فروغِ مہارت میں ہوگیا ہے۔
یہ پروگرام ہیئتِ تربیتِ علوی سے وابستہ مرکزِ ثقافتی محسن علیہ‌السلام کی نگرانی میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کی مہارتوں کو پروان چڑھانا، ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور تربیتی و ترقیاتی استعداد کو فروغ دینا ہے۔

اس پروگرام کے اجرائی منتظم ڈاکٹر مرتضیٰ خزاعی نے کہا:

«یہ پروگرام دس روز تک جاری رہے گا اور اس میں ایک جامع تربیتی کیمپ کے قالب میں مختلف تربیتی، تفریحی، تعلیمی اور ترقیاتی سرگرمیاں شامل ہیں۔ اس کیمپ کے ذریعے شرکا کی صلاحیتوں کی شناخت و نشوونما کے ساتھ، ان کی ضروریات کے مطابق مہارتیں اور معلومات فراہم کی جائیں گی۔»

انہوں نے مزید کہا:

«یہ پروگرام ایک مسلسل منصوبے کا حصہ ہے، جس کے تحت کیمپ کے اختتام کے بعد بھی نوجوانوں سے رابطہ اور ان کی پیش رفت کا جائزہ جاری رہے گا۔ اس مقصد کے لیے ان سے براہِ راست رابطہ، مدارس میں ان کی تعلیمی صورتِ حال کی پیروی اور تعطیلات کے دوران مختلف سرگرمیوں اور پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے ذریعے ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے اور استعداد کو پروان چڑھانے میں مدد ملے گی۔ نوجوانوں کی مزید شمولیت اور ترقیاتی پروگراموں کے دائرۂ کار کو وسیع کرنے کے لیے بھی مختلف منصوبے پیشِ نظر ہیں۔»

انہوں نے مزید بتایا کہ موجودہ دور کے ساتھ ہی ’’پیش رفتہ نوجوان‘‘ کے عنوان سے ایک الگ تربیتی دور بھی منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں گزشتہ ادوار کے شرکا کو ہدف بنایا گیا ہے۔
اس دور میں عملی سرگرمیوں اور رہنمائی پر مبنی ایک اعلیٰ سطحی تعلیمی پروگرام پیش کیا جا رہا ہے، تاکہ شرکا ابتدائی مراحل کی ضروریات مکمل کرنے کے بعد اگلے مرحلے میں داخلے کے لیے تیار ہوسکیں۔ یہ تعلیمی سفر ایک منظم منصوبے کے تحت جاری رہے گا اور اختتام پر تکمیلی منصوبہ پیش کرنے کے ساتھ مکمل ہوگا۔

واضح رہے کہ ’’ علوی نوجوان‘‘ منصوبہ حضرت امیرالمومنین علیہ‌السلام کے خدام کے ۱۵ سے ۱۷ سال کی عمر کے فرزندوں کے لیے مخصوص ہے۔
یہ منصوبہ مختلف تربیتی اور ترقیاتی پروگراموں کے ذریعے ایسی نسل کی پرورش کے لیے کام کر رہا ہے، جو تعلیم و ترقی کے آئندہ مراحل کے لیے ضروری مہارتوں اور صلاحیتوں سے بہرہ مند ہو۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے