سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

قراتِ قرآن کے اسناد کی تقسیم

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام کی جانب سے قرآن آموزوں میں قراتِ قرآن کے اسناد کی تقسیم

عراق کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے ۷۰ سے زائد قرآن آموزوں نے ایک سالہ تعلیمی دور مکمل کرنے کے بعد دارالقرآن یونٹ سے قراتِ قرآن کی اسناد حاصل کیں۔

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام کے شعبۂ فکری و ثقافتی امور سے وابستہ دارالقرآن یونٹ نے حضرت زہرا سلام‌اللہ‌علیہا کے صحن میں واقع مالک اشتر ہال میں قراتِ قرآن کریم بہ روایتِ حفص عن عاصم کوفی کی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی۔

اس تقریب میں عراق کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے ۷۰ سے زائد قرآن آموزوں نے شرکت کی۔

دارالقرآن کے ذمہ دار علاء محسن نے حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام کے مرکزِ خبری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:

’’یہ تقریب تربیتی دور کے دوران مختلف صوبوں سے شرکت کرنے والے قرآن آموزوں کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی۔ اس موقع پر روایتِ حفص عن عاصم کی قرأت کی اسناد عطا کرنے کا اہتمام کیا گیا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا:

’’یہ تربیتی دور ایک سال سے زائد عرصے تک جاری رہا۔ اس دوران ماہر اساتذہ کی نگرانی میں سورۂ حمد سے سورۂ ناس تک قرآن کریم کی تلاوت اور قرأت کی تعلیم دی گئی۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ تقریب کے دوران حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام کی جانب سے کامیابی کے ساتھ اس روایت کی سند حاصل کرنے والے قرآن آموزوں میں تبرکی تحائف اور اعزازی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

انہوں نے ان تربیتی دوروں کے تسلسل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام قرآن کریم کی تعلیم، آیات و مفاہیم میں تدبر کے فروغ اور درست قرأت پر توجہ دینے میں مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔

ان پروگراموں کے ذریعے قرآن آموزوں میں حفظ، قرأت کی پیروی اور اساتذہ کے اسلوب سے استفادہ کرنے کے رجحان کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔

یہ کاوشیں حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام کے ان پروگراموں کا حصہ ہیں، جن کا مقصد معاشرے کے مختلف طبقات میں قرآنی ثقافت کو فروغ دینا اور کلامِ الٰہی کی تعلیم عام کرنا ہے۔

ان پروگراموں کے ذریعے قرآن آموزوں کے لیے ایک تخصصی اور تعلیمی ماحول بھی فراہم کیا جا رہا ہے، جو ان کی قرآنی استعداد کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے