سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

بغداد کتب میلے میں حرم مقدس

بغداد کتب میلے میں حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام کے اسٹال پر لوگوں کا بھرپور استقبال

بغداد بین الاقوامی کتب میلے کی ستائیسویں نمائش میں حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام کے شعبۂ فکری و ثقافتی امور کے اسٹال کا بھرپور استقبال حاصل ہوئا۔

میلے میں آنے والے قارئین، محققین اور دیگر افراد نے اسٹال کا دورہ کیا، جبکہ بالخصوص مصحف امیرالمومنین امام علی علیہ‌السلام کے عکسی نسخے نے زائرین کی خصوصی توجہ حاصل کی۔

یہ نسخہ نادر تاریخی ورثے میں شمار ہوتا ہے۔ اس کے اختتام پر تحریر ہے:

’’یہ وہ تحریر ہے جسے علی بن ابی طالب نے نبوت کے چالیسویں سال لکھا۔‘‘

یہ عبارت اس نسخے کو نمایاں تاریخی اور ثقافتی اہمیت عطا کرتی ہے۔ اسی وجہ سے نمائش میں پیش کیا گیا یہ نسخہ اسٹال کے زائرین، خصوصاً مخطوطات اور قرآنی و اسلامی ورثے سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے