سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس اميرالمومنين (علیہ‌السلام) کا ٹرانسپورٹ کا شعبہ، یومِ شہادتِ امام حسن عسکری (علیہ‌السلام) کے موقع پر زائرین کی خدمات میں معاون

حرم مقدس اميرالمومنين (علیہ‌السلام) کے ٹرانسپورٹ کے شعبے نے امام حسن عسکری (علیہ‌السلام) کی شہادت کی مناسبت سے سامرا آنے والے زائرین کے لیے خدمات کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس مقصد کے لیے ایک جامع منصوبہ ترتیب دیا گیا، جس کے تحت زائرین کی آمدورفت اور نقل و حرکت کے لیے مختلف گاڑیاں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر خدماتی گاڑیوں کے ذریعے بھی حرم مقدس عسکری کی خدمات میں معاونت کی گئی۔

زائرین کی ضیافت کا سامان اور خصوصی گاڑیاں پہلے ہی سامرا پہنچا دی گئیں

ٹرانسپورٹ کے شعبے کے ذمہ دار، خادم صباح الطرفی نے مرکزِ خبری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: «حرم مقدس اميرالمومنين (علیہ‌السلام) کی جنرل سیکریٹریٹ کی ہدایت پر شعبے نے سامرا میں زائرین کی خدمات میں معاونت کے لیے پہلے ہی ایک منصوبہ تیار کیا، جسے کئی مراحل میں مکمل کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں بڑی اور خصوصی گاڑیوں کا انتظام کیا گیا، جن کے ذریعے حرم مقدس اميرالمومنين (علیہ‌السلام) کے عارضی مضیف کے لیے ضروری سامان اور دیگر معاون اشیا سامرا منتقل کی گئیں۔ اس کے علاوہ پینے کے پانی اور برف کی گاڑیوں کے ذریعے مواکب اور ہیئتوں کو پانی اور برف فراہم کی گئی، جبکہ موبائل واش رومز سمیت دیگر خدماتی گاڑیاں بھی سامرا منتقل کی گئیں، تاکہ وہ امامین عسکریین (علیہماالسلام) کے حرم کی جانب جانے والے راستوں پر زائرین کو خدمات فراہم کر سکیں۔»

مختلف صوبوں سے خدام کو سامرا پہنچانا

الطرفی نے مزید کہا: «دوسرے مرحلے میں حرم مقدس اميرالمومنين (علیہ‌السلام) کے مختلف شعبوں سے سامرا آنے والے خدام کے لیے خصوصی بسوں کا انتظام کیا گیا، تاکہ وہ حرم مقدس کی جانب سے قائم کیے گئے موکب میں شامل ہو کر حرم مقدس عسکری کی خدمات میں معاونت کر سکیں۔»

انہوں نے مزید بتایا: «شعبے نے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مختلف رضاکارانہ ہیئتوں اور اداروں سے سامرا آنے والے خدام کے گروہوں کو حرم مقدس عسکری تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ، مراسمِ زیارت کے بعد انہیں دوبارہ ان کے صوبوں تک منتقل کرنے کا بھی انتظام کیا۔ اس اقدام سے زائرین اور خدام کی آمدورفت کو منظم کرنے اور انہیں زائرین کی خدمت میں بہتر انداز سے حصہ لینے میں سہولت فراہم ہوئی۔»

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے