موکب کے نگران خادم سالم الجبوری نے مرکزِ خبری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: «اس موکب میں حرم مقدس کے مختلف شعبوں سے وابستہ خدام شامل ہیں، جن میں مضیفِ زائرین، شعبۂ حفظِ نظم، شعبۂ خدمات، شعبۂ انجینئرنگ و فنی امور اور شعبۂ میڈیا کے خدام نمایاں ہیں۔»
انہوں نے مزید کہا: «موکب کی تیاری کا عمل روانگی سے کافی پہلے شروع کردیا گیا تھا۔ ابتدائی مرحلے میں شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے حرم مقدس عسکری کے متعلقہ ذمہ داران کے ساتھ رابطہ کاری اور باہمی تعاون کو یقینی بنایا۔ اس کے بعد شعبۂ خدمات اور شعبۂ انجینئرنگ و فنی امور کے خدام کو سامرا روانہ کیا گیا تاکہ مقامات کی تیاری اور موکب سے متعلق ضروری امور مکمل کیے جاسکیں۔»
سامرا میں زائرین کے لیے مختلف خدمات
سالم الجبوری نے بتایا: «موکب سامرا مقدس پہنچنے والے زائرین کی آمد کے ساتھ ہی اپنی خدمات شروع کرے گا اور زیارت کے مراسم کے اختتام تک پانچ روز تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔»
انہوں نے کہا کہ موکب کی خدمات میں حرم مقدس امیرالمومنین (علیہالسلام) کی جانب سے تبرکاتِ ضیافت کی پیشکش، زائرین کی آمدورفت میں معاونت، خدمت کے لیے آنے والے خدام کی منتقلی، حرمِ مطہر امامین عسکریین (علیہماالسلام) کے مختلف حصوں کی تیاری اور خدام کی جانب سے حرمِ مطہر امامین عسکریین (علیہماالسلام) میں مجلسِ عزاء میں شرکت شامل ہے۔
اہلبیت (علیہمالسلام) کے پیروکار ہر سال ماہِ ربیعالاول کی آٹھویں تاریخ کو امام حسن عسکری (علیہالسلام) کی شہادت کی یاد مناتے ہیں اور سامرا میں آپ کے روضۂ اقدس پر حاضر ہوکر زیارت اور عزاداری کے مراسم ادا کرتے ہیں۔





